کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی آڈیو لیک، شرپسندی پھیلانے سے متعلق منصوبہ بے نقاب

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے منسوب مبینہ آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد تنظیم کے بارے میں کیے جانے والے ’پرامن سرگرمیوں‘ کے دعوؤں پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ آڈیو میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مبینہ رہنما ساجد اعظم اور حمید کشمیری کے درمیان گفتگو سامنے آئی ہے، جس میں راولاکوٹ کی جانب پیش قدمی، جلوسوں کی نقل و حرکت اور ممکنہ داخلے کی حکمت عملی پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

آڈیو کے بعض حصوں میں یہ دعویٰ بھی سامنے آتا ہے کہ بڑی تعداد میں افراد موجود ہیں اور مبینہ طور پر مسلح جتھوں کی تیاری کا ذکر کیا گیا ہے۔ گفتگو میں راولاکوٹ پہنچ کر مختلف مطالبات منوانے اور اپنے ساتھیوں کی رہائی سے متعلق بات بھی سنی جا سکتی ہے۔

مزید مبینہ گفتگو میں سخت اور اشتعال انگیز انداز اختیار کرتے ہوئے کہا گیا کہ مزاحمت اور ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ بعض جملوں میں داخلی اختلافات اور قیادت پر ناراضی کا اظہار بھی شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی مبینہ آڈیو لیک سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ تنظیم کے پرامن ہونے کے دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی مبالغہ آمیز تعداد کے دعوے اور جارحانہ گفتگو تنظیم کے بیانیے پر سوالیہ نشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی قیادت کی خفیہ آڈیو لیک، راولاکوٹ میں مسلح داخلے اور کشیدگی بڑھانے سے متعلق بات چیت منظر عام

تجزیہ کاروں کے مطابق اس طرح کی گفتگو خطے میں عدم استحکام اور کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے، جس کا فائدہ بیرونی بیانیوں کو پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے منسوب بعض افراد کی آڈیو لیک منظر عام پر آ چکی ہے، جس میں راولاکوٹ میں داخلے اور ممکنہ سیاسی سرگرمیوں سے متعلق گفتگو سامنے آئی تھی۔ اس نئی مبینہ لیک نے اس معاملے کو ایک بار پھر بحث کے مرکز میں لا کھڑا کیا ہے۔

ادھر آڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں جبکہ سیکیورٹی اور سیاسی حلقوں میں بھی صورتحال کو قریب سے دیکھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کی اپیل 3 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

4 ارب ڈالر کا خفیہ مالیاتی نیٹ ورک، ایران سے متعلق حیران کن دعوے سامنے آگئے

بہار میں ‘کاکروچ کیفے’ کھل گیا، مینیو میں کیا کچھ ہوتا ہے؟

لاہور میں امریکی خاتون اور 3 بچوں کی ہلاکت کا معمہ حل، پولیس نے حقائق سامنے رکھ دیے

کینیا میں 15 ہاتھی پراسرار طور پر ہلاک، زہریلی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ٹماٹر کھانے کا شبہ

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘