وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے ’چارٹر آف اکانومی‘ اور ’چارٹر آف ڈیموکریسی‘ پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

قومی اسمبلی میں مالی سال 27-2026  کے بجٹ پر بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی مفاد اور پاکستان کی ترقی کو سیاسی اختلافات پر فوقیت دی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو ملاقات کی دعوت دیدی

انہوں نے کہا کہ ’میں ایک سے زیادہ مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ ہمیں چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کی جانب بڑھنا چاہیے۔’انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور قومی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چاروں صوبوں کی یکساں ترقی کو یقینی بنانا ان کی آئینی اور قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے صوبائی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر کوئی اختلاف نہیں کہ صوبے اپنے وسائل پر حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور باہمی تعاون ہی پاکستان کو معاشی اور سیاسی استحکام کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم کا یہ بیان وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کیے جانے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ترک اپوزیشن پارٹی کے میئر اردال بشکچی اوغلو کرپشن کے الزام میں گرفتار

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیودہشتگردوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں، یا ہتھیار ڈالیں یا آپریشن کا سامنا کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘