فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جاپان اور نیدرلینڈز کے درمیان گروپ ایف کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 سے برابر ختم ہوا تاہم میچ کے بعد توجہ اسکور لائن سے زیادہ جاپانی شائقین کی اس روایت نے حاصل کی جو دنیا بھر میں ان کی شناخت بن چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دنیا بھر کے شائقین کو مبارکباد کا پیغام
اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں میچ ختم ہونے کے بعد جہاں بیشتر شائقین اپنی نشستیں چھوڑ کر روانہ ہو گئے وہیں جاپانی مداح حسب روایت اسٹیڈیم میں موجود رہے اور ہاتھوں میں بڑے پلاسٹک بیگ لیے نشستوں کے درمیان صفائی میں مصروف ہو گئے۔
Japan fans are cleaning up after themselves at AT&T Stadium.
The American mind cannot comprehend this. pic.twitter.com/52TSn40P8F
— Tiffany Fong (@TiffanyFong) June 15, 2026
جاپانی شائقین قطار در قطار چلتے ہوئے کچرا جمع کرتے رہے اور چند ہی دیر میں اپنے حصے کے اسٹینڈز کو صاف ستھرا بنا دیا۔ یہ روایت اب جاپانی فٹبال کلچر کا ایک اہم حصہ سمجھی جاتی ہے اور گزشتہ 3 ورلڈ کپ کے دوران بھی عالمی توجہ حاصل کر چکی ہے۔

میدان میں جاپان کے لیے ہیرو دائیچی کامادا ثابت ہوئے، جنہوں نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے اپنی ٹیم کو شکست سے بچا لیا۔ کوکی اوگاوا کے ہیڈر سے آنے والی گیند پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کامادا نے طاقتور شاٹ کے ذریعے گیند جال میں پہنچا دی اور جاپان کے لیے قیمتی برابری حاصل کر لی۔
Japan fans demonstrate their civic pride once again, cleaning up trash from the stands in blue bags after the match against the Netherlands. 🇯🇵 ⚽️ 🏆 pic.twitter.com/k15Ao5dNaW
— Frenkie_Woody (@Frenkie_Woody) June 15, 2026
جاپانی ٹیم دوسرے ہاف میں دو مرتبہ خسارے کا شکار ہوئی لیکن دونوں مواقع پر واپسی کرتے ہوئے ایک اہم پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
مزید پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم: 40 سال سے زائد عمر کے اسٹارز کی ریکارڈ تعداد ایکشن میں ہوگی
جاپانی شائقین کی صفائی کی روایت پہلی مرتبہ عالمی سطح پر سنہ 2018 کے روس ورلڈ کپ کے دوران نمایاں ہوئی تھی جب انہوں نے اپنی ٹیم کی شکست کے باوجود اسٹیڈیم میں صفائی کی۔ بعد ازاں سنہ 2022 کے قطر ورلڈ کپ میں بھی جاپانی مداح ہر میچ کے بعد نشستوں سے کچرا جمع کرتے دکھائی دیے تھے۔
جاپان کے ہیڈ کوچ ہاجیمے موریاسو کا کہنا ہے کہ جاپانی ثقافت میں یہ ایک عام رویہ ہے۔
🔹𝗦𝗔𝗠𝗨𝗥𝗔𝗜 𝗕𝗟𝗨𝗘🔹
オランダに2度リードを許すも、後半43分に生まれた鎌田大地のゴールで2-2の引き分けに持ち込みました💪
第2戦は21日(日)にチュニジアと対戦します⚔️🇹🇳
引き続き応援よろしくお願いします📣@FIFAWorldCup#最高の景色を #サッカー日本代表 pic.twitter.com/lBFuWoHAhY— サッカー日本代表 🇯🇵 (@jfa_samuraiblue) June 14, 2026
انہوں نے کہا کہ جاپانی لوگوں کے لیے یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ جب آپ کسی جگہ سے جائیں تو اسے پہلے سے زیادہ صاف حالت میں چھوڑ کر جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی نہ کرسکنے کے باوجود پاکستان اس میگا عالمی مقابلے کے لیے ناگزیر کیوں ہے؟
میچ کے بعد جب جاپانی شائقین اپنے بھرے ہوئے بیگ اٹھائے اسٹیڈیم سے روانہ ہوئے تو ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا کہ فٹبال صرف کھیل ہی نہیں بلکہ رویوں اور اقدار کا بھی نام ہے اور بعض اوقات خاموشی سے کیا گیا ایک چھوٹا سا عمل بھی سب سے بڑی سرخی بن جاتا ہے۔














