ورلڈ کپ 2026 کے ہیرو گول کیپر ووزینا کی والدہ کو امریکا لانے کی کوششیں، محکمہ خارجہ متحرک

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسپین کے خلاف شاندار کارکردگی دکھا کر شہرت حاصل کرنے والے کیپ وردے کے گول کیپر ووزینا کی والدہ کو امریکا لانے کے لیے امریکی محکمہ خارجہ نے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026: کیپ ورڈے کے گول کیپر کے چند گھنٹوں میں لاکھوں فالوورز بڑھ گئے

ووزینا نے اسپین کے خلاف تاریخی ڈرا کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ان کی والدہ ویزا اخراجات اور دیگر سفری دستاویزات کے مسائل کے باعث میچ دیکھنے امریکا نہیں آ سکیں۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ان کی والدہ بھی ان کے میچز اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھ سکیں۔

اس معاملے پر امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ووزینا کی والدہ کی جانب سے تاحال ویزا درخواست کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں، تاہم فیفا ورلڈ کپ میں شریک کھلاڑیوں کے قریبی رشتہ دار ویزا بانڈ سے مستثنیٰ ہیں اور محکمہ خارجہ ووزینا کے خاندان سے رابطہ کرکے ویزا عمل میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ووزینا کی والدہ کے پاس اس وقت فعال پاسپورٹ موجود نہیں اور وہ پاسپورٹ حاصل کرنے کے مراحل سے گزر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ کا آغاز، سیاسی تنازعات اور سفری پابندیاں، کیا یہ عالمی میلہ دُنیا کی توجہ حاصل کر پائے گا؟

40 سالہ ووزینا نے اسپین کے خلاف میچ میں 7 شاندار سیوز کرکے اپنی ٹیم کو تاریخی نتیجہ دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کارکردگی کے بعد ان کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد چند گھنٹوں میں قریباً 50 ہزار سے بڑھ کر 97 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

کیپ وردے اپنا اگلا میچ اتوار کو یوراگوئے کے خلاف میامی میں کھیلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp