فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسپین کے خلاف تاریخی کارکردگی دکھانے والے کیپ ورڈے کے 40 سالہ گول کیپر ووزینہا راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بن گئے ہیں، جن کے انسٹاگرام فالوورز میچ کے چند ہی گھنٹوں میں 50 ہزار سے بڑھ کر 60 ملین (60 لاکھ) تک پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین اور کیپ ورڈے کا میچ بغیر کسی گول کے برابر
گروپ ایچ کے اس سنسنی خیز مقابلے میں انہوں نے ہسپانوی ٹیم کے خلاف ایک ناقابلِ عبور دیوار بن کر اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا پہلا اور یادگار پوائنٹ دلایا۔ اسپین کے اسٹار کھلاڑیوں نے گول کرنے کے لیے 27 شاندار حملے کیے لیکن ووزینہا اور ان کے مضبوط دفاع نے یورپی چیمپیئن کو میچ 0-0 سے برابر کرنے پر مجبور کردیا۔

میچ کا فائنل وسل بجتے ہی طویل جدوجہد کے بعد ورلڈ کپ کے اسٹیج تک پہنچنے والے ووزینہا میدان میں ہی جذباتی ہو کر رو پڑے اور انہوں نے اس لمحے کو اپنے خواب کی تعبیر قرار دیا۔
انہوں نے 25 سال کی عمر میں انگولا کے ایک گمنام کلب سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور یہاں تک پہنچنے کے لیے مالدووا، قبرص، سلوواکیہ اور پرتگال کے لوئر ڈویژن کلبوں میں برسوں سخت محنت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: یوراگوئے، ایران اور بیلجیئم کو افتتاحی میچوں میں ڈراز کا سامنا
پرتگالی زبان میں ان کے نام ‘ووزینہا’ کا مطلب دادی ہے، جو انہیں ابتدائی دنوں میں سینیئر کھلاڑیوں نے چھیڑنے کے لیے دیا تھا لیکن بعد میں یہی نام ان کی عالمی پہچان بن گیا۔
عالمی کپ کے اگلے مرحلے میں اب کیپ ورڈے کی ٹیم 21 جون کو میامی میں یوراگوئے کے مدمقابل ہوگی، جبکہ اسی دن اسپین کا سامنا سعودی عرب سے ہوگا۔














