نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
کینیڈین وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں اور ثالثی کی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کوششوں نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مفاہمت میں اہم کردار ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے مقام برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے آئندہ مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے رابطہ، امریکا ایران معاہدے پر گفتگو
گفتگو کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔














