پاکستان نے امریکا ایران معاہدے میں مدد کی، صدر ٹرمپ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو عظیم شخصیات قرار دیدیا

ہفتہ 20 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عظیم شخصیات قرار دیا ہے۔

ایک امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ایران کے ساتھ مذاکرات کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران تاریخی امن معاہدہ : کشیدگی کے دوران کب کیا ہوا؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم انسان ہیں اور ان کے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ اور ہم آہنگی موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا بے حد احترام کرتے ہیں، جو پاکستان کی قیادت کے درمیان مضبوط تعاون کا مظہر ہے۔

ایران مذاکرات میں پاکستان کا مؤثر کردار

امریکی صدر نے کہاکہ پاکستان ایران کو اچھی طرح سمجھتا ہے اور پاکستانی قیادت ایرانی قیادت اور عوام سے بخوبی واقف ہے، اسی لیے اسلام آباد نے ایران کے ساتھ امن مذاکرات میں انتہائی مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا، جس سے معاہدے کو آگے بڑھانے میں مدد ملی۔

چین کو تنازع سے دور رہنے کا مشورہ

ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیاکہ انہوں نے ذاتی طور پر چین سے درخواست کی تھی کہ وہ ایران سے متعلق تنازع میں مداخلت نہ کرے۔ ان کے مطابق اگرچہ چین آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل پر کافی انحصار کرتا ہے، تاہم چینی صدر شی جن پنگ نے اس تنازع سے دور رہنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے اس فیصلے پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ترکیہ اور چین کے دوروں کا اعلان

امریکی صدر نے بتایا کہ وہ رواں برس ترکیہ کا دورہ کریں گے جبکہ 2026 کے دوران دوبارہ چین بھی جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ ستمبر میں امریکا آ رہے ہیں، تاہم اس کے بعد وہ چین میں ہونے والی ایک بڑی کانفرنس میں شرکت کے لیے دوبارہ چین کا رخ کریں گے۔

اس سے قبل جوائنٹ بیس اینڈریوز میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ امریکا نے حالیہ دنوں میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں ایران کی فوجی صلاحیتوں کو مکمل طور پر مفلوج کرنا بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران عبوری امن معاہدہ، تیل کی قیمتوں میں کمی، عالمی منڈیوں میں مثبت رجحان

انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہاکہ امریکی فوج نے صرف ایک ہفتے کے اندر ایران کی بحریہ، فضائیہ اور ریڈار نظام کو تباہ کردیا اور ان کی عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی پیش گوئی

صدر ٹرمپ نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہاکہ اب تو تیل کی کمپنیاں بھی ان سے خوش ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر، ایرانی صدر اور ثالث کے طور پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اپنے ممالک میں رہتے ہوئے دستخط کیے، جس کے بعد آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا، جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی اسمبلی میں بجٹ پر 7 روزہ بحث مکمل، کس جماعت کو کتنا وقت ملاِ؟ اسپیکر نے بتا دیا

پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوتے ہی مریم نواز کا کرایوں میں کمی کا حکم، عوام کو ریلیف پہنچانے پر زور

بنوں میں 2 ریموٹ کنٹرول دھماکے، 7 افراد جاں بحق، صدر، وزیراعظم کی مذمت

لندن کے قریب 2 ٹرینوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک، بیسیوں زخمی

سعودی عرب نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی، ڈاکٹر طلحہ الکشمیری

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘