حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز، پہلے 24 گھنٹوں میں 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ پہلے 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 124 افراد نے اپنی رجسٹریشن مکمل کرلی۔

ترجمان نے بتایا کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے حج آپریشن کو پیپر لیس اور اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے، جس کے تحت آن لائن پورٹل اور پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل نہایت آسان بنا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حج 2027 رجسٹریشن کا آغاز، فری اندراج لازمی قرار، بیرون ملک پاکستانی بھی درخواست دے سکیں گے

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے آغاز کے پہلے 24 گھنٹوں میں 30 ہزار سے زائد صارفین نے آن لائن پورٹل پر اپنے یوزر اکاؤنٹس بھی بنا لیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے عازمین کے لیے لازمی قرار دی گئی ہے۔ درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رجسٹریشن کے دوران فیملی گروپ تشکیل دیں۔

انہوں نے بتایا کہ پری رجسٹریشن کے لیے ڈیجیٹل تصویر، قومی شناختی کارڈ یا ب فارم کا ہونا ضروری ہے، جبکہ کارآمد پاکستانی پاسپورٹ کی شرط اگلے مرحلے میں لازمی ہوگی۔

حج 2027 کے خواہش مند افراد آن لائن رجسٹریشن کے لیے درج ذیل پورٹل استعمال کر سکتے ہیں:
https://hajj.mora.gov.pk/login?utm_source=chatgpt.com

مزید پڑھیں:حج 2027 رجسٹریشن کا آغاز 22 جون سے ہوگا، وزارت مذہبی امور

ترجمان نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے عازمین حج کو سہولت، شفافیت اور تیز رفتار خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: حبیب جالب کی بیٹی کا ڈھابہ ہٹانے پر تنازع، انتظامیہ نے ماڈل ریڑھی دینے کی یقین دہانی کرا دی

ایشین کرکٹ کونسل الیکشن، تاریخ رقم ہو گئی، بھارت کو شکست، پاکستان نے تینوں نشستیں جیت لیں

تیزاب حملے کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے بڑا اعزاز، اہم سڑک ان کے نام سے منسوب کردی گئی

آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے نام پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی مشاورت

بھارت میں اسکول کی عمارت نہ بننے پر بچوں کا احتجاج، کلاسز میں جانے سے انکار

ویڈیو

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

میدان میں حریف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر سپر اسٹار لیونل میسی پر جرمانہ عائد

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟