قومی اسمبلی نے فنانس بل 2026 منظور کرلیا، اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی نے مالی سال 27-2026 کے لیے فنانس بل 2026 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں۔ ایوان نے وزیر خزانہ کی سفارش کردہ ترامیم کی منظوری بھی دے دی۔ بعد ازاں اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

فنانس بل کے تحت یکم جولائی سے نئے ٹیکس اقدامات اور مالیاتی اصلاحات نافذ العمل ہوں گی۔ تنخواہ دار طبقے، جائیداد کے لین دین، سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن اور مختلف کاروباری شعبوں کے لیے ٹیکس کے نئے قواعد متعارف کرائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا کا خسارے کا بجٹ، صوبہ وفاق کو گرانٹس دینے کے لیے کیوں تیار نہیں؟

سالانہ 6 لاکھ روپے تک آمدن رکھنے والے افراد ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ اس سے زائد آمدن پر نئے سلیب کے مطابق ٹیکس عائد ہوگا۔

بل میں درآمدی موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت دی گئی ہے، جبکہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس بھی نافذ کیا گیا ہے۔

کارپوریٹ سیکٹر، بینکنگ کمپنیوں اور فرٹیلائزر صنعت کے لیے اضافی ٹیکس اقدامات شامل کیے گئے ہیں، جبکہ بعض فلاحی اور عوامی خدمت کے اداروں کو ٹیکس چھوٹ اور استثنیٰ دیا گیا ہے۔

آٹو سیکٹر میں درآمدی گاڑیوں اور الیکٹرک وہیکلز کے لیے کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس ڈھانچے میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بعض گاڑیوں پر ڈیوٹیز کم کی گئی ہیں جبکہ بڑی درآمدی اور الیکٹرک گاڑیوں پر نئی شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔

فنانس بل کے تحت ٹیکس نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی جانب پیشرفت کرتے ہوئے انکم ٹیکس گوشوارے صرف الیکٹرانک ذرائع سے جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم میں مداخلت، نقصان یا عدم تنصیب پر سخت جرمانوں اور سزاؤں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:بجٹ 27-2026: نیا ٹیلی کمیونیکیشن بل پیش، معاہدہ خلاف ورزی پر 5 کروڑ جرمانے کی تجویز

نئے قانون کے مطابق ایف بی آر کے نوٹسز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف جرمانوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ٹیکس نگرانی کے جدید نظام کو مؤثر بنانے کے لیے نئے اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔

فنانس بل 2026 کی منظوری کے ساتھ ہی حکومت کی نئی مالیاتی اور ٹیکس پالیسی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور تمام اہم اقدامات یکم جولائی 2026 سے نافذ ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمیریٹس 2026 میں بھی سب سے بہترین ایئرلائن بن گئی

پاکستان کی توانائی سلامتی کے لیے اہم پیشرفت، وائٹ آئل پائپ لائن منصوبہ منظور

مامیا شاہ جعفر اور ارسلان بٹ میں سمجھوتہ، تنازعے کے بعد اچانک صلح کیسے ہوئی؟

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی

افغانستان سے ابھرنے والے دہشتگردی کے خطرات پر پاکستان اور روس میں اہم مشاورت

ویڈیو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی

پاکستان نے ایران امریکا مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، یہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا