اسلام آباد مفاہمتی یادداشت بڑی کامیابی، امریکا ایران پائیدار امن معاہدے تک پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزیراعظم

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان پائیدار امن معاہدے تک اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی، گارڈ آف آنر پیش

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت بڑی کامیابی ہے، مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد اس دورے پر بے حد خوشی ہوئی اور وہ ایرانی صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

وزیراعظم نے ایران میں ہزاروں افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ دورہ پاکستان کے لیے میری دعوت قبول کرنے پر ایرانی صدر کا مشکور ہوں۔

شہباز شریف نے کہاکہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کے بعد امن قائم ہوگا۔ ہم نے پہلے کہا تھا اس جنگ کو رکوانے کے لیے جو کچھ کر سکے کریں گے۔ یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان امن اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ آج ہم یہاں روشن مستقبل کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں اور ہم پائیدار معاہدے تک اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ایران کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دے گا اور ایران جلد ایک بڑی معیشت بنے گا۔

وزیراعظم نے امن کوششوں میں تعاون پر دوست ملکوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں: ایرانی صدر سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

انہوں نے مزید کہاکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بھی اس عمل میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہاکہ مذاکراتی عمل میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت اور لگن قابل ستائش ہے۔

ایران کے میزائل پروگرام کی حمایت کا اعلان

وزیراعظم نے ایران کے میزائل پروگرام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ایران کا میزائل کا کبھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنا، یہ نہیں ہو سکتا کہ دوسرے ممالک کے پاس میزائل ہوں اور ایران کے پاس نہ ہوں۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کے ایک روزہ دورے پر ہیں، اس سے قبل پاکستان پہنچنے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر ان کا استقبال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایران کا اعلیٰ سطحی وفد بھی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ پاکستان پہنچا۔

ایئرپورٹ پر ایرانی صدر کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں نے بھی فلائی پاسٹ کے ذریعے انہیں سلامی پیش کی۔

بعد ازاں وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جس کے بعد انہوں نے صدر مملکت آصف زرداری اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔

استقبالیہ تقریب کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان کا ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے تعارف کرایا، جبکہ ایرانی صدر نے بھی اپنے وفد کے ارکان کو وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متعارف کرایا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورہ پاکستان ایسے وقت میں ہورہا ہے جب پاکستانی کی ثالثی میں امریکا اور ایران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جبکہ 60 روز میں حتمی معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ

ڈیٹنگ ایپ ‘بمبل’ پر پہلی ملاقات کے بعد نوجوان کو انکار مہنگا پڑ گیا، خاتون جنونی عاشق بن گئی

آزاد کشمیر انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل، 45 حلقوں سے 1265 امیدوار میدان میں آگئے

اسلام آباد کے سستے بازار میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی، متعدد دکانیں خاکستر

سعودی کابینہ نے غیر ملکیوں کے لیے جائیداد ملکیت کے نئے ضوابط منظور کرلیے

ویڈیو

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، کیا بڑا ہونے والا ہے؟

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی، گارڈ آف آنر پیش

پاکستان نے ایران امریکا مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، یہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا