وینزویلا میں 7.5 شدت کا زلزلہ: 188ہلاکتوں کی تصدیق، جانی و مالی نقصان میں بے پناہ اضافے کا خدشہ

جمعرات 25 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وینزویلا میں آنے والے دو طاقتور اور پے در پے زلزلوں کے نتیجے میں کم از کم 188 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1,520 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، عمارتیں منہدم، ایشیا بھر میں سونامی الرٹ جاری

غیر ملکی میڈیا کے مطابق معلومات وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگیز نے بتایا ہے کہ تقریباً 200 افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی سی) نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے ایک لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وینزویلا میں آنے والی اس تباہ کن قدرتی آفت پر ردعمل دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا اس بحران سے نمٹنے کے لیے بڑا، تیز رفتار اور مؤثر امدادی ردعمل فراہم کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7.2 اور 7.5 شدت کے 2 زلزلے چند سیکنڈ کے وقفے سے وینزویلا کے شمالی علاقوں اور دارالحکومت کاراکاس کے قریب آئے، جن کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں، اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی۔

وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کے مطابق ابتدائی طور پر کم از کم 32 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، تاہم یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا،امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، اسکولوں میں ایک ہفتے کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ متعدد غیر ضروری سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے اپنی ابتدائی پیجر (PAGER) تشخیص میں کہا ہے کہ زلزلے کے انسانی اثرات انتہائی سنگین ہوسکتے ہیں اور اموات کی تعداد 10 ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اگرچہ یہ حتمی اعداد و شمار نہیں بلکہ ایک ابتدائی سائنسی تخمینہ ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں زلزلوں سے ہونے والی تباہی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے حکومت اور عوامِ وینزویلا خصوصاً متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں وینزویلا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا میں آنے والے دونوں بڑے زلزلے انتہائی تباہ کن ثابت ہوئے ہیں اور ابتدائی اطلاعات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا امدادی کارروائیوں کے لیے تیار ہے اور متعلقہ اداروں کو فوری امداد کی تیاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق امریکا مدد کے لیے تیار، خواہاں اور مکمل طور پر قابل ہے، ہم اپنے نئے دوستوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

زلزلوں کے بعد وینزویلا میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔ حکام نے مزید آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست فوجی رابطہ قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا، جے ڈی وینس

گارجین رپورٹ: کیا ایران امریکا معاہدہ بچانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو لگام دیں گے؟

آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مزید 5 امیدواروں کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

آئی بی ایم کا نیا کارنامہ: 100 ارب ٹرانزسٹرز کی گنجائش والی ناخن جتنی چپ

ویڈیو

آزاد کشمیر انتخابات: کون سے بڑے سیاسی کھلاڑی میدان میں ہوں گے؟

’پاکستان نے بطور ثالث دنیا میں امن پسندی کو تقویت دی‘، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

پاکستان اور کشمیر کا رشتہ مضبوط، تاریخی اور ناقابل تنسیخ، کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائےگا، سردار عتیق

کالم / تجزیہ

تجھے کون بچائے گا کالیا؟

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا