نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال کا جائزہ لیا۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke to EU HRVP Kaja Kallas today.
They reviewed the rapidly evolving regional situation.
She appreciated Pakistan’s sincere efforts culminating in signing of the Islamabad MOU however she… pic.twitter.com/hmYGYwD3PZ
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 28, 2026
کاجا کالس نے اسلام آباد ایم او یو پر دستخط تک پہنچنے والی پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا، تاہم انہوں نے حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ رابطوں کے ذرائع کھلے رہنے چاہییں۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کو مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے جامع فریم ورک کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے زور دیا کہ تمام فریقین کے لیے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری ضروری ہے۔ اس موقع پر دونوں جانب سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔














