فرانس میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ سمیت 11 افراد ہلاک

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس کے شمال مشرقی شہر نینسی کے قریب ایک چھوٹا مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو کر گرگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ طیارہ نینسی کے قریب واقع ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ٹومبلین قصبے میں گر کر تباہ ہوا۔

حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں پائلٹ، 5 پیراشوٹرز اور عملے کے ارکان سمیت 11 افراد سوار تھے، جو اسکائی ڈائیونگ سیشن میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

میورتھے موسیلے برانچ کے آرڈر آف انڈیپنڈنٹ نرسز کے سربراہ تھیر پیچے کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں اسکائی ڈائیونگ انسٹرکٹرز کے علاوہ نرسز بھی شامل تھیں، جو ایونٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز کو متحرک کر دیا گیا ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے حادثہ پر جمع ہونے سے گریز کریں اور ایمرجنسی سروسز کے لیے راستہ کھلا رکھیں، تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بلا رکاوٹ کارروائی کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp