وینزویلا زلزلہ: ہلاکتیں 2,595 تک پہنچ گئیں، تعمیرِ نو کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا فنڈ قائم

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے کہا ہے کہ ملک میں 24 جون کو آنے والے تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2,595 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 400 سے تجاوز کر چکی ہے۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور حکومت نے امدادی سرگرمیاں ختم نہیں کیں۔

مزید پڑھیں:وینزویلا : 140 ٹن ملبے کے نیچے دبا ہوا سیکیورٹی گارڈ 8دن بعد زندہ نکل آیا

عبوری صدر کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ ریاست لاگویرا میں سرکاری عمارتیں گرنے سے متعدد علاقائی سرکاری حکام جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ملک بھر میں 189 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔

ڈیلسی روڈریگز نے بتایا کہ تعمیرِ نو کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تعاون سے 20 کروڑ ڈالر کا خصوصی فنڈ قائم کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے وینزویلا کو مالی امداد اور قرض کی پیشکش بھی کی ہے، جبکہ فنڈ سے حاصل ہونے والی رقم گھروں، بنیادی ڈھانچے اور دیگر متاثرہ تنصیبات کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے 4 روز بعد باپ بیٹا ملبے سے زندہ نکل آئے، ہلاکتیں 1450 ہوگئیں

حکام کے مطابق لاپتا افراد کی سرکاری تعداد جاری نہیں کی گئی، تاہم غیر سرکاری آن لائن فہرستوں میں قریباً 38 ہزار 500 افراد اب بھی لاپتا بتائے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp