اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں سے اضافی ٹول وصولی روک دی

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹرویز پر بغیر ایم ٹیگ یا ناکافی ایم ٹیگ بیلنس رکھنے والی گاڑیوں سے 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے سے متعلق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے معاملے میں شہریوں کو ہراساں نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

جسٹس ارباب محمد طاہر نے جمعے کو اس معاملے کی سماعت کے دوران یہ حکم جاری کیا۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ جلال حیدر ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے این ایچ اے کو موٹر وے استعمال کرنے والے شہریوں سے اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا اور 30 مئی 2025 کو جاری کیے گئے متعلقہ نوٹیفکیشن کو مزید کارروائی تک معطل کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے، وزارت مواصلات اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 3 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ آئندہ سماعت بھی اسی تاریخ کو مقرر کی گئی ہے۔

معطل کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرویز پر بغیر ایم ٹیگ یا ناکافی بیلنس کے ساتھ سفر کرنے والے افراد کو معمول کے ٹول ٹیکس کے علاوہ 50 فیصد اضافی سرچارج ادا کرنا پڑتا تھا۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ کا طلبا کو ایم ٹیگ کے معاملے میں ریلیف دینے کا حکم

درخواست گزار کے مطابق یہ معاملہ دسمبر 2025 میں اس وقت سامنے آیا جب وہ فیصل آباد جا رہے تھے اور این ایچ اے حکام نے ان سے اضافی چارجز ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت متعلقہ نوٹیفکیشن فراہم نہیں کیا گیا جسے انہوں نے بعد میں آن لائن حاصل کیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن نیشنل ہائی وے اتھارٹی ایکٹ کی دفعہ 10 کے خلاف ہے کیونکہ قانون این ایچ اے کو صرف ٹول ٹیکس وصول کرنے کا اختیار دیتا ہے، اضافی جرمانے یا سرچارج عائد کرنے کا نہیں۔

درخواست گزار نے مزید مؤقف اپنایا کہ اضافی سرچارج قانونی اختیار کے بغیر نافذ کیا گیا  جو این ایچ اے کے قانونی اختیارات سے تجاوز اور آئین کے آرٹیکل 4، 18، 24 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ٹیکسیوں کی رجسٹریشن شروع، ایم ٹیگ سے متعلق موٹرسائیکل سواروں کے لیے خوشخبری

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ این ایچ اے کو ایم ٹیگ بیلنس سسٹم کا مکمل طریقہ کار عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ اضافی وصول کیے گئے تمام چارجز واپس کرنے کی ہدایت بھی جاری کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی