سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، لیکن ہم اس پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے، اگر ہمیں اس کے لیے جنگ لڑنا پڑی تو ہم وہ بھی لڑیں گے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہاں کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں۔ گلگت کے عوام آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں، جنہوں نے اس خطے کی ترقی اور آزادی کے لیے جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور اپنی جدوجہد اور قربانیوں سے تاریخ میں ایک نمایاں مقام بنایا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ نئی نسل گلگت بلتستان کی باگ ڈور سنبھال رہی ہے اور نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنا ان کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان باصلاحیت اور ہنر مند ہیں اور وہ جدوجہد کو آگے لے کر بڑھیں گے۔

بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دلانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت، حق روزگار اور حق ملکیت دیا جائے اور انہیں اپنی زمین کا مالک بنایا جائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے پاکستان میں جاری سیاسی محاذ آرائی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سیاست لڑائی جھگڑے اور دشمنی کا دوسرا نام بن چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں نئی سیاسی مثال قائم کی جائے اور تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملک کی خدمت کریں۔

بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا۔

انہوں نے کہاکہ وہ وزیراعظم کے مکمل تعاون اور سپورٹ کے شکر گزار ہیں اور گلگت بلتستان میں اپوزیشن کے ساتھ مل کر ترقی کی نئی بنیاد رکھیں گے۔

بلاول بھٹو نے بھارتی افواج کی بہادری کی تعریف کی اور کہاکہ پاکستان کی افواج نے معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست دی۔

انہوں نے مودی کو متنبہ کیاکہ وہ ان کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور پاکستانی عوام سیسہ پلائی دیوار کی طرح دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دراندازی کرنا چاہتا ہے لیکن مودی کی افغانستان کے ذریعے کی جانے والی سازش ناکامی سے دوچار ہوگی۔

بلاول بھٹو نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ وہ جلد ہی آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے اور انہیں بتائیں گے کہ ان کا 3 نسلوں کا ساتھ ہے۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو عبوری طور پر حق حاکمیت دینا ہوگا اور جب تک رائے شماری مکمل نہ ہو، جی بی اور آزاد کشمیر کے نمائندے وفاق کا حصہ بنیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کچھ سیاسی پارٹیوں کے الیکشن بائیکاٹ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کا حصہ بنیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو آئینی حقوق دینا ہوں گے اور وہ اس مقصد کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘