انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی روپیہ، سعودی ریال اور امریکی ڈالر سمیت اہم کرنسی ریٹ
پیر کے روز مارکیٹ بند ہونے پر پاکستانی کرنسی کی قدر میں 0.01 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد روپیہ 3 پیسے کی بہتری کے ساتھ 278.12 پر بند ہوا، جبکہ اس سے پچھلے کاروباری سیشن میں یہ 278.15 پر بند ہوا تھا۔
یہ معمولی بہتری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا میں روزگار کی کمزور رپورٹ جاری ہونے کے بعد عالمی سطح پر امریکی ڈالر گزشتہ تقریباً تین ماہ کی سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ کا شکار ہوا ہے، جس سے دیگر عالمی کرنسیوں کو بھی سہارا ملا ہے۔
https://twiteer.com/StateBank_Pak/status/2074105630408020270?
اوپن مارکیٹ کی بات کی جائے تو وہاں روپے کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ امریکی ڈالر کے لیے روپے کی قدر خرید میں 4 پیسے کی کمی جبکہ قدر فروخت میں 6 پیسے کا اضافہ ہوا، اور یہ بالترتیب 278.72 اور 279.36 پر بند ہوا۔
دوسری طرف، یورو کے مقابلے میں روپے کو بڑا دھچکا لگا جہاں اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر خرید میں 1.32 روپے اور قدر فروخت میں 1.26 روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یورو بالترتیب 318.85 اور 322.12 روپے پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور کے بعد بھارتی روپیہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں تقریباً 12 فیصد گر گیا
متحدہ عرب امارات کے درہم اور سعودی ریال کے مقابلے میں بھی روپے کی قدر میں معمولی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔














