پاکستان اور سری لنکا کا انسدادِ منشیات، غیرقانونی امیگریشن اور پولیس تعاون بڑھانے پر اتفاق

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں سری لنکا کے وزیر داخلہ آنند وجے پالا سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قائم مقام گورنر مکہ ریجن سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات کے فروغ اور کرکٹ تعاون پر تبادلہ خیال

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے داخلہ نے انسدادِ منشیات کے شعبے میں مؤثر رابطہ اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ پولیس ٹریننگ کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے غیرقانونی امیگریشن اور جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کی روک تھام کے لیے تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا، جبکہ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے امیگریشن سربراہان کو فوری طور پر باہمی رابطہ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں جرائم پیشہ عناصر کے نیٹ ورکس، منی لانڈرنگ کی روک تھام اور متعلقہ امور پر مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی اور آنند وجے پالا نے دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے درمیان تعاون کو مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ (جوائنٹ ورکنگ گروپ) تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اس موقع پر ویزا سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹارنی جنرل منصور اعوان کے گھر پولیس کا چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

راولاکوٹ احتجاج میں فتنہ الخوارج کے لوگ بھی شامل، شرپسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی، حکومت آزاد کشمیر

ناصر اقبال نے جان شیر خان چیلنجر اسکواش ٹائٹل جیت لیا

محسن نقوی کی دوحہ میں قطری وزیر داخلہ سے اہم ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی