شارجہ سے کراچی آنیوالا کارگو طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ سمیت 5 افراد جاں بحق

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شارجہ سے کراچی آنے والا کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑا کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت عملے کے تمام 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پائلٹ محمد رضوان ادریس، معاون پائلٹ فیصل جتوئی، انجینئرز محمد حامد اور محمد عارف صدیقی جبکہ لوڈ ماسٹر محمد توفیق خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق کے ٹوایئرویز کا بی 737 کارگو طیارہ شارجہ سے کراچی آرہا تھا کہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 9 بج کر 18 منٹ پر پائلٹ نے نیوی گیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دی۔

جس پر کراچی ایریا کنٹرول سینٹر نے طیارے کی رہنمائی شروع کی۔ تاہم رات 9 بج کر 21 منٹ پر ریڈار پر طیارہ تیزی سے نیچے آتا اور اپنا رخ تبدیل کرتا دکھائی دیا، جبکہ رات 9 بج کر 32 منٹ پر اورماڑا کے قریب سمندر کے اوپر اس کا فضائی کنٹرول سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارہ کراچی سے تقریباً 300 کلومیٹر دور اور اورماڑا کی سمندری حدود میں، کراچی سے تقریباً 130 ناٹیکل میل کے فاصلے پر فنی خرابی کے باعث سمندر میں گر کر تباہ ہوا۔

رابطہ منقطع ہونے کے فوراً بعد پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا، جس کے بعد طیارے کے حادثے اور عملے کے تمام 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

متعلقہ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ طیارہ گرنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی