فلم ’ماتر بھومی‘ میں سلمان خان کا نیا روپ، سنسر سے متعلق افواہیں مسترد

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکار سلمان نے اپنی آنے والی فلم ’ماتر بھومی، مے وار ریسٹ اِن پیس‘ کی تشہیر جاری رکھتے ہوئے اپنے نئے روپ کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہے، جبکہ فلم کے بھارتی مرکزی فلمی تصدیقی بورڈ سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔

سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ کرسی پر بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تصاویر میں ان کی جسمانی فٹنس اور فلم کے کردار کی جھلک نمایاں ہے۔ انہوں نے تصاویر کے ساتھ مختصر طور پر ’ماتر بھومی‘ لکھ کر مداحوں کا تجسس مزید بڑھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے قانونی جنگ، فلم کالا ہرن کے مرکزی اداکار علیحدگی اختیار کرگئے

تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر بھرپور ردعمل کا اظہار کیا۔ بعض نے سلمان خان کے نئے روپ کو منفرد قرار دیا، جبکہ کئی مداحوں نے ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’باس‘ قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

یہ پیشرفت ان خبروں کے بعد سامنے آئی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فلم کو بھارت کے مرکزی فلمی تصدیقی بورڈ سے منظوری حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم فلم کے پروڈکشن ہاؤس نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ فلم ابھی تک تصدیق کے لیے بورڈ کے پاس جمع ہی نہیں کرائی گئی، اس لیے منظوری رکنے یا کسی قسم کی پابندی کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ فلم کے بارے میں سنسر سے متعلق تمام دعوے حقیقت پر مبنی نہیں اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں محض افواہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایکشن فلم کی عکسبندی کا آغاز: سلمان خان اور نین تارا نے شوٹنگ شیڈول جوائن کرلیا

رپورٹس کے مطابق سلمان خان فلم میں بھارتی فوج کے ایک افسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ فلم 2020 میں وادی گلوان میں بھارت اور چین کی افواج کے درمیان ہونے والے تصادم سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے، جس کے باعث فلم پہلے ہی مختلف حلقوں میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

تمام تنازعات کے باوجود سلمان خان اور ان کی ٹیم فلم کی تشہیری مہم بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 27-2026 کے لیے کرکٹرز کی فٹنس پالیسی کا اعلان

گرفتار شرپسند کا کالعدم کمیٹی کے مسلح گروپ سے تعلق اور رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ن لیگ کا بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی