وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں وہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور امن و استحکام کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں ان کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی موجود ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوگا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کو ہر قیمت پر انجام تک پہنچایا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزراء، اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور صوبے میں سیکیورٹی کی موجودہ صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران امن و استحکام کو مزید مضبوط بنانے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری بھی متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی قیادت کے درمیان اہم مشاورت بھی اجلاس کا حصہ ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان