ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران گرم اور مرطوب موسم برقرار رہے گا، تاہم بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں پر مغربی ہوا کا کمزور سلسلہ اثرانداز ہے، جبکہ بلوچستان کے مغربی حصے پر موسمی کم دباؤ موجود ہے۔

مزید پڑھیں:موسمی پیش گوئی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری، محکمہ موسمیات کے لیے 1.6 ارب روپے مختص

جمعرات کو کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں شام یا رات کے وقت چند مقامات پر بارش اور گرج چمک کی توقع ہے۔

جمعہ کے روز بھی بیشتر علاقوں میں شدید گرمی اور حبس برقرار رہے گا، تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں شام یا رات کے وقت کہیں کہیں بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں جمعرات کو گرم اور مرطوب موسم رہے گا، جبکہ جمعہ کی شام یا رات بارش اور گرج چمک کا 35 فیصد امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب میں دونوں روز شدید گرمی اور حبس برقرار رہے گا، تاہم جمعرات کو خوشاب، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال، جبکہ جمعہ کو مری، گلیات، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، خوشاب، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور قصور میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات نے پرسوں سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالم جبہ میں 29 ملی میٹر، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں 23 ملی میٹر جبکہ مظفرآباد شہر میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سبی، بھکر اور خانیوال میں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق

اہم سیٹلائٹ کے مدار میں خلائی ملبے کی موجودگی کا انکشاف، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں بنگلہ دیش، سری لنکا اور ترکیہ کے مقابلے میں کم ہیں، وزیر پیٹرولیم

سبزی، پھلوں اور پانی کے ذریعے پہنچ کر پیٹ شدید خراب کرنے والا جرثومہ کونسا، بچا کیسے جائے؟

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ