مادرِ ملت فاطمہ جناح کی 59ویں برسی، صدر اور وزیراعظم پاکستان کا شاندار خراجِ عقیدت

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 59ویں برسی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کی قومی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاطمہ جناح کی جدوجہد اور قیادت ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔

مزید پڑھیں:شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح پاکستان کی تاریخ کے نازک اور فیصلہ کن ادوار میں استقامت کی علامت بن کر سامنے آئیں۔ انہوں نے اپنے دور کی سماجی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے برصغیر کی خواتین کو تحریکِ آزادی میں متحرک کیا اور انہیں ایک مؤثر قومی قوت میں تبدیل کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم مادرِ ملت کی برسی پر ان کی قومی و سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ محترمہ فاطمہ جناح کی انتھک جدوجہد، بے خوف کردار اور مثالی جذبہ تحریکِ پاکستان کا قابلِ فخر باب ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مادرِ ملت نوجوان نسل، بالخصوص خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے ثابت کیا کہ خواتین ہر قومی مقصد میں مؤثر اور تعمیری کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قیامِ پاکستان کے بعد بھی فاطمہ جناح ملک کی سماجی و سیاسی ترقی، قومی یکجہتی اور مثبت اقدار کے فروغ کے لیے سرگرم رہیں۔

مزید پڑھیں:فاطمہ جناح کی تقریر اور کتاب کس نے سنسر کی؟

صدر اور وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کے درجات بلند فرمائے اور قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ