شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہرِ قائد کے مرکزی شاہراہ شاہراہ فیصل پر لگائے گئے متنازع بینرز نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بینرز میں فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’دو نظریاتی بہنیں‘ قرار دیا گیا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

شارع فیصل کراچی کے کھمبوں پہ لگے بینرز پر محترمہ فاطمہ جناح اور فریال تالپور کی تصاویر لگی ہیں جس پر درج ہے ’نظریاتی بہنیں، فاطمہ جناح سے فریال پالپور تک‘۔

مختلف مقامات پر آویزاں ان بینرز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے اس پر سخت تنقید کی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مادرِ ملت فاطمہ جناح کی شخصیت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا مناسب نہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جب بھی کوئی شخصیت خود کو نمایاں کرنا چاہتی ہے تو وہ خود کو مادرِ ملت سے جوڑنے کی کوشش کرتی ہے۔ بعض صارفین نے اسے سیاسی تشہیر کا غیر سنجیدہ طریقہ قرار دیا جبکہ دیگر نے متعلقہ حکام سے ایسے بینرز ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اکرام راعی لکھتے ہیں کہ محترمہ فاطمہ جناح کے تحریک پاکستان کے دوران بھائی کے شانہ بشانہ اور قیام پاکستان کے بعد جمہوریت کے لیے ناقابل فراموش کردار کے پیش نظر قوم نے انہیں مادرِ ملت کا لقب دیا۔ خدارا مادرِ ملت کے نام کا استحصال مت کریں۔

عائشہ علی بھٹہ نے کہا کہ پاکستان میں جس عورت کا دِل کرتا ہے خود کو عظیم ثابت کرنے کے لیے مادرِ ملت فاطمہ علی جناح کی جڑواں بہن بن جاتی ہے۔ ان عظیم ہستیوں کو اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لیے استعمال کرنا بند کریں۔

فاطمہ علی جناح اس قوم کی دیگر خواتین کی رول ماڈل ہیں ان کی جگہ کوئی دوسرا نہیں لے سکتا۔

فواد احمد نے لکھا کہ فریال تالپور صاحبہ کی سالگرہ کے موقع پر ’نظریاتی بہنیں‘ نامی کتاب کی تقریب رونمائی بھی ہوگی۔ ۔کتاب کے ٹائٹل کا عکس کراچی کے اہم علاقوں میں بینر کی صورت آویزاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران مذاکرات، اسلام آباد میں ہونے والا تبلیغی جماعت کا اجتماع مؤخر

پولیو مہم میں کتنے بچوں کو ویکسین نہیں لگ سکی، وجوہات کیا تھیں؟

حالیہ کارکردگی پر ٹیم میں میری جگہ نہیں بنتی، محمد رضوان کا اعتراف

پاکستان کو ترک ریاستوں کی تنظیم ‘او ٹی ایس’ کا مکمل رکن بنایا جائے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین کا مطالبہ

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟