وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ دورے کے دوران سکیورٹی، امن و استحکام اور صوبے کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ بھی کوئٹہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف سے کروشیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور آئی ٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

دورے کے دوران وزیراعظم بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات اور آئندہ کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکام کے علاوہ اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی شریک ہوگی، جبکہ بلوچستان میں امن و امان کو مزید مؤثر بنانے اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے اہم فیصلوں پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائرہ عطا لسبیلہ ڈویژن کی پہلی کمشنر مقرر، بلوچستان میں خواتین کی قیادت کا نیا سنگِ میل

آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن میں کانٹے کا مقابلہ، ن لیگ 8 سیٹوں پر آگے، پیپلز پارٹی کو 5 پر برتری حاصل

کویت کے وزیر خارجہ 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

جرمن نشریاتی ادارے کی پاکستان مخالف دستاویزی فلم پر خواجہ آصف سمیت اہم سیاسی و صحافتی شخصیات کی شدید تنقید

شدید گرمی ذہن کو بھی متاثر کرتی ہے، ماہرین نے ’ہیٹ ویو اینگزائٹی‘ سے نمٹنے کے طریقے بتا دیے

ویڈیو

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان