وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیلاب اور مون سون سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریوں کی ہدایت کردی

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شدید گرمی اور موسمی تبدیلی اب ایک حقیقت بن چکی ہے، اس لیے آئندہ ممکنہ سیلاب اور مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو مکمل طور پر تیار رہنا ہوگا.

وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں سیلاب اور مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سیلاب اور مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ 3 ماہ کے دوران معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 52 سے 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ اسی دوران بعض علاقوں میں اچانک موسلا دھار بارشیں بھی متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کا سروے تیزی سے جاری، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا

انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے ابھی سے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں، عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے، کسانوں کی رہنمائی کی جائے اور ہر محکمہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات، محکمہ ہاؤسنگ، محکمہ زراعت، محکمہ لائیو اسٹاک، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور محکمہ آبپاشی سمیت تمام اداروں نے باہمی تعاون سے محنت کی ہے۔ انہوں نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی قیادت اور محکمہ آبپاشی کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو مسلسل احتیاطی ہدایات جاری کی جائیں۔ حالیہ شدید گرمی کے باعث لوگ ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے نہروں، دریاؤں اور دیگر آبی ذخائر میں نہانے جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی افسوسناک حادثات پیش آئے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بزرگوں، خواتین اور بچوں کو خصوصاً آبی ذخائر کے قریب جانے سے روکا جائے اور عوام کو گرمی سے بچاؤ کے لیے باقاعدگی سے آگاہی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دھوپ میں نکلتے وقت سر اور گردن کو ڈھانپ کر رکھا جائے، زیادہ سے زیادہ پانی اور دیگر مشروبات استعمال کیے جائیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے چکوال پہنچ گئیں، متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت شدید گرمی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ مویشیوں کے تحفظ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، ان کے لیے پینے کے پانی کا انتظام اور مون سون سے قبل حفاظتی ویکسینیشن بھی مکمل کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے ملاقات کی، جس میں مون سون، سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران پنجاب کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس پلان 2026 پیش کیا گیا، جبکہ وفاق اور پنجاب کے درمیان شدید موسمی واقعات کی بروقت پیش گوئی کے لیے ارلی وارننگ سسٹم کو مزید مؤثر بنانے اور کسی بھی ایکسٹریم ویدر ایونٹ سے کم از کم چھ گھنٹے قبل باہمی رابطہ یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں کلائمیٹ اور فلڈ سے متعلق سینٹرلائزڈ انفارمیشن سکرینز نصب کرنے، مون سون سے قبل فوری موک ایکسرسائزز شروع کرنے اور پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کے درمیان رابطہ مزید مضبوط بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو اوسط بارش، ہیٹ ویو اور دیگر شدید موسمی حالات کے حوالے سے جامع ایڈوائزری جاری کرنے، سیلاب سے نمٹنے کے لیے ضلعی لاجسٹکس مضبوط بنانے اور حساس علاقوں میں کنٹرولڈ ٹورازم یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے سیلاب بحالی پروگرام کا افتتاح کردیا، ایک روز میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ سیلاب کے دوران متاثرہ افراد کو بروقت طبی سہولیات، خوراک، رہائش اور دیگر ضروری امداد فراہم کی گئی، جبکہ کسی بڑی وبا کا پھیلاؤ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، واسا اور دیگر اداروں کی استعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور واٹر سٹوریج کی گنجائش بڑھانے پر بھی کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے پنجاب حکومت کی موسمیاتی تبدیلی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور فلڈ ریسپانس کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق وفاقی حکومت تمام صوبوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور پنجاب کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اجلاس میں گزشتہ سال کے فلڈ آپریشن کا جائزہ بھی پیش کیا گیا اور مستقبل میں ممکنہ شدید موسمی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کے کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق

اہم سیٹلائٹ کے مدار میں خلائی ملبے کی موجودگی کا انکشاف، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں بنگلہ دیش، سری لنکا اور ترکیہ کے مقابلے میں کم ہیں، وزیر پیٹرولیم

سبزی، پھلوں اور پانی کے ذریعے پہنچ کر پیٹ شدید خراب کرنے والا جرثومہ کونسا، بچا کیسے جائے؟

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کے کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ