پاک بحریہ نے اورماڑہ کے مشرق میں ڈوبتے کارگو جہاز کے عملے کو بحفاظت بچا لیا

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نیوی نے اوماڑہ کے مشرق میں سمندر میں ڈوبنے والے کارگو جہاز کے عملے کو بحفاظت ریسکیو کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نیوی نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے ایک کامیاب ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے اورماڑہ کے مشرق میں شدید پانی بھرنے کے باعث ڈوبنے والے کارگو دھاؤ سے تمام 20 پاکستانی عملے کے ارکان کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری راستے میں ممکنہ رکاوٹیں، پاکستان نیوی نے آپریشن محافظ البحر شروع کردیا

مشترکہ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کو ہنگامی اطلاع موصول ہونے پر پی این ایس حنین اور ضروری فضائی وسائل کو فوری طور پر ریسکیو آپریشن کے لیے روانہ کیا گیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران بچاؤ کرنے والی ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام 20 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو کیے گئے تمام افراد کو ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوی کا بحیرہ عرب میں جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ

کامیاب ریسکیو آپریشن پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے اس عزم کا مظہر ہے کہ وہ سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور بحری ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اے آئی کے پھیلاؤ کے دوران نیویارک کا بڑا فیصلہ، بڑے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر پر ایک سالہ پابندی

اسلام آباد میں شدید گرمی سے متاثرہ پرندوں کی جان بچانے کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز

ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر 20 فیصد فیس لینے کا منصوبہ واپس لے لیا، تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی

ناروے کے تعلیمی نظام نے ایک شخص کی بچپن سے متعلق سوچ بدل دی، سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟