وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یومِ آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان آبادی کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے ذمہ دارانہ منصوبہ بندی کے عزم کی تجدید کرتا ہے، جبکہ وسائل سے ہم آہنگ آبادی ہی خوشحال معاشرے اور منصفانہ ترقی کی ضمانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ امسال عالمی یومِ آبادی ’نوجوانوں کی امیدوں اور امنگوں کو آج اور مستقبل میں حقیقت بنانا‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جو اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ ملک کے روشن مستقبل میں نوجوان کلیدی کردار رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:آبادی پر کنٹرول کے لیے نیشنل پاپولیشن کونسل قائم، فیلڈ مارشل بھی رکن نامزد
11th July is celebrated as the #WorldPopulationDay!
Every number in the world’s population represents a unique mind capable of #discovery, #innovation, and #change.
This year’s theme, “Realizing the hopes and aspirations of young people – today and for the future,” reminds us… pic.twitter.com/YeAabQ7G9s
— Dr. Narottam Sahoo (@narottamsahoo) July 10, 2026
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک ہے، جہاں 65 فیصد سے زائد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ تاہم آبادی میں سالانہ 2.55 فیصد اضافے سے تعلیم، صحت، روزگار، رہائش، غذائی تحفظ، بنیادی ڈھانچے اور ماحولیاتی پائیداری جیسے شعبوں میں بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے اور جامع قومی حکمت عملی کی تشکیل کے لیے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل قائم کی ہے، جو وفاق اور صوبوں کے درمیان پالیسی ہم آہنگی، قومی آبادی پروگرام پر عمل درآمد اور بروقت فیصلہ سازی کو یقینی بنائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت خواتین اور بچیوں کی تعلیم، صحت، معاشی شمولیت اور مساوی مواقع کی فراہمی کو ترجیح دے رہی ہے، جبکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام سمیت مختلف قومی اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کو باصلاحیت، ذمہ دار اور بااختیار شہری بنایا جا رہا ہے۔
Message from the President of the Islamic Republic of Pakistan on World Population Day (11th July 2026)
On the occasion of World Population Day, observed globally under the theme “Realising the Hopes and Aspirations of Young People – Today and for the Future,” I join the… pic.twitter.com/8TVHkcgtbM
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 10, 2026
مزید پڑھیں: ’2 ماہ کچی آبادی میں رہا جہاں بڑے بڑے چوہے تھے‘، بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے کا انکشاف
وزیراعظم نے وفاقی و صوبائی حکومتوں، پارلیمنٹ، ترقیاتی شراکت داروں، سول سوسائٹی، جامعات، نجی شعبے، علمائے کرام، ذرائع ابلاغ اور مقامی برادریوں سے اپیل کی کہ وہ آبادی سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے، ذمہ دارانہ والدین، صنفی مساوات اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں۔














