عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ہفتہ 11 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی نمایاں رہے، جہاں ہفتہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 30 روپے بڑھ کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق ہفتہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عالمی مارکیٹ میں بھی تیزی

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 111 ڈالر فی اونس ہو گئی، جس میں 20 ڈالر پریمیم بھی شامل ہے۔ عالمی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ اوپر گئے۔

چاندی نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 30 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 462 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کر گیا

گزشتہ روز کیا صورتحال تھی؟

یاد رہے کہ جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے پر آ گئی تھی، تاہم ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں بہتری کے بعد مقامی صرافہ بازار میں قیمتوں نے دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی نار پاکستان کے یوفون میں انضمام کی منظوری دے دی

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کیسز: 37 ملازمین معطل، 10 کو شوکاز نوٹس

وفاقی حکومت چھوڑنے کا ارادہ نہیں، وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ٹائم لائن چاہتے ہیں : رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار

اظہار رائے پر قدغن ختم کیے بغیر عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اسامہ خان

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم