مذاکرات ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہیں، اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے فریقین پر زور دیا کہ وہ جون 2026 کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad MoU) کے مطابق کشیدگی میں کمی اور تحمل کا راستہ اختیار کریں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے موجودہ علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر خیالات کا تبادلہ کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریق جون 2026 میں طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad MoU) کے مطابق کشیدگی میں کمی لانے، تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تنازعات کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا جغرافیائی محلِ وقوع ایک قیمتی اثاثہ ہے، اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر اور قابلِ عمل راستہ ہیں، لہٰذا تمام متعلقہ فریقوں کو اختلافات کے حل کے لیے بات چیت کو ترجیح دینی چاہیے۔

نائب وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی خطے میں امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر قریبی رابطے برقرار رکھنے اور باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!