بھارتی مسافروں کا انوکھا کارنامہ، ٹرینوں سے کروڑوں مالیت کی چادریں اور تولیے چرانے لگے

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریلوے کی اے سی کوچز کچھ مسافروں کے لیے سفر کا ذریعہ کم اور ’مفت شاپنگ سینٹر‘ زیادہ بن گئی ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ ٹرینوں میں مسافروں کو فراہم کیے جانے والے تولیے، چادریں، کمبل، تکیوں کے غلاف اور دیگر سامان بڑی تعداد میں غائب ہونے لگا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران اے سی کوچز سے 55 ہزار سے زائد تولیے، 81 ہزار سے زیادہ چادریں، تقریباً 7 ہزار کمبل اور 5 ہزار سے زائد تکیوں کے غلاف غائب ہو گئے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ان اشیاء کی مسلسل چوری کے باعث ہر سال نئے سامان کی خریداری پر بھاری رقم خرچ کرنا پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈرائیور نے سموسوں کے لیے ٹرین روک دی؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت نے سب کو چونکا دیا

رپورٹس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران بستر اور دیگر سامان کی چوری نے بھارتی ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ حکام کے مطابق متعدد مسافر سفر کے اختتام پر تولیے، چادریں اور دیگر اشیاء اپنے ساتھ لے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں ریلوے کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بھارتی ریلوے نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، مسافروں میں آگاہی پیدا کرنے اور عملے کو سخت ہدایات جاری کرنے سمیت متعدد اقدامات کیے ہیں تاہم ٹرینوں سے سامان کی چوری کا سلسلہ اب تک مکمل طور پر نہیں روکا جا سکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کیا پراسیکیوٹر جنرل ملک کے بادشاہ ہیں؟‘ سانحہ بلدیہ کیس میں التوا مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی