امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں اور خطے کے تحفظ پر آنے والے اخراجات میں حصہ ڈالنا چاہیے۔
ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکا کو ان اخراجات کی ادائیگی کی جائے، کیونکہ امریکا دنیا کے امیر ترین خطوں میں سے ایک کے تحفظ کی ذمہ داری اٹھا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا ایران کشیدگی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ اخراجات ہمیں واپس ملیں، کیونکہ ہم ایک ایسے خطے کی حفاظت کر رہے ہیں جو دنیا کے امیر ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ ہم اس پر بہت زیادہ رقم خرچ کر رہے ہیں، اس لیے اس تحفظ کی قیمت وصول کریں گے۔
A Trump is demanding that the small Gulf states pay the United States the costs of the war against Iran.
🔵 Trump: I want to recover these expenses because we are protecting a region that is considered one of the richest in the world.
🔵 We are spending huge amounts of money,… pic.twitter.com/3ByWoUyiYJ
— 𝕊𝕡𝕣𝕚𝕟𝕥𝕖𝕣 𝕻𝕣𝕖𝕤𝕤 (@SprinterPress) July 14, 2026
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک خطے کے استحکام اور امریکی سکیورٹی انتظامات سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اس لیے انہیں بھی ان اخراجات میں حصہ ڈالنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:کسی صورت ایٹم بم نہیں بنانے دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی آج رات ایران پر بڑے حملے کی دھمکی
تاحال ایسی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئیں کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر یا بحرین نے ٹرمپ کے اس مطالبے کو قبول کر لیا ہو۔













