بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کا فروغ، ای ڈومیسائل نظام کا آغاز

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے ڈیجیٹل گورننس اور شفاف عوامی خدمات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے ای ڈومیسائل اور ای لوکل سرٹیفکیٹ سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا و سیاسی امور شاہد رند نے پیر کے روز اس فیصلے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ حمداللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے خلاف نادرا کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے تعاون سے انٹیگریٹڈ ڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نئے نظام کے مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد صوبے بھر کے شہری کسی بھی نادرا سینٹر، ڈپٹی کمشنر کے دفتر یا پاک آئی ڈی پلیٹ فارم کے ذریعے ای ڈومیسائل اور ای لوکل سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

حکومتی حکام کے مطابق اس نظام سے غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ ہوگا، سفارش اور مڈل مین کے کردار میں کمی آئے گی جبکہ جعلی ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹس کے اجرا کی روک تھام بھی ممکن ہو سکے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، نادرا سے وراثتی سرٹیفکیٹ کا حصول انتہائی آسان ہوگیا

شاہد رند نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام شہریوں کے ریکارڈ کی درستگی، تحفظ اور آسان رسائی کو یقینی بنائے گا۔

اس کے علاوہ سرکاری اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صوبہ بھر پر مشتمل ایک قابلِ تصدیق ڈیٹا بیس دستیاب ہوگا، جس سے انتظامی کارکردگی بہتر بنانے اور سکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں