خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن تیار، صوبائی حکومت سے مشاورت جاری

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ مقرر کرنے کے حوالے سے 15 روز بعد دوبارہ مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں اہم مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن 23 اضلاع میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کر چکا ہے لہذا انتخابات کی تاریخ کا تعین اب ناگزیر ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے اہم ہدایات جاری کردیں

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے اراکین، سیکریٹری الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ایک آئینی تقاضا ہے، جبکہ الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 219(4) کے مطابق بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے 120 دن کے اندر انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی قانونی ذمہ داری ہے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی مدت بالترتیب 14 مارچ اور 19 جون 2026 کو ختم ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں تاخیر: الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا اور اسلام آباد حکام کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن 23 اضلاع میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کر چکا ہے اور انتخابات کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

بتایا گیا کہ الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 219(3) اور خیبرپختونخوا لوکل کونسلز (کنڈکٹ آف الیکشنز) رولز 2021 کے تحت صوبائی حکومت سے مشاورت جاری ہے تاکہ قانون کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جا سکے۔

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے اجلاس کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مشاورت کے لیے 8 جولائی 2026 کو موصول ہونے والا خط فوری طور پر صوبائی کابینہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: انتخابی شیڈول آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی وضاحت

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت انتظامی طور پر الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون اور انتخابات کے انتظامات کے لیے تیار ہے۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری سے متعلقہ سمری کی نقل فراہم کرنے کی درخواست کی اور فیصلہ کیا کہ صوبے کے 23 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے تعین کے لیے 15 روز بعد دوبارہ مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں