پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خواتین ہاکی کو دوبارہ فعال بنانے کا منصوبہ، نئی کھلاڑیوں کو عالمی میدان میں موقع مل گیا

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی نوجوان خواتین ہاکی کھلاڑیوں کے لیے ایک نئی امید پیدا ہوگئی ہے، جہاں چند ہفتے قبل تک قومی ٹیم کی جرسی پہننے کا تصور بھی مشکل نظر آتا تھا، وہی کھلاڑیاں اب بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

عمان میں ہونے والی ایشین ہاکی فیڈریشن کی انڈر 18 اور انڈر 21 فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی کھلاڑیوں کی کہانی صرف ایک کھیل کا واقعہ نہیں بلکہ ہاکی کے شعبے میں انتظامی بہتری، میرٹ پر مواقع کی فراہمی اور خواتین ہاکی کی بحالی کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بڑا فیصلہ، قومی ٹیم کے لیے ہائی پرفارمنس 4 غیر ملکی کوچز کی تقرری

خواتین ہاکی کی بحالی کی مہم کا آغاز اسلام آباد میں ہونے والی قومی انڈر 21 گرلز ہاکی چیمپیئن شپ سے ہوا، جس میں ابتدا میں صرف 5 یا 6 ٹیموں کی شرکت متوقع تھی، تاہم ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیموں نے حصہ لیا اور 300 سے زائد کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

چیمپیئن شپ میں گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان اور مختلف ہاکی اکیڈمیوں کی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق اس مقابلے کا مقصد نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور خواتین کھلاڑیوں کے لیے قومی سطح تک پہنچنے کا راستہ ہموار کرنا تھا۔

ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کو عمان میں ہونے والی ایشین ہاکی فیڈریشن کی انڈر 18 اور انڈر 21 فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپیئن شپ میں شرکت کی دعوت ملی، جو ایک اہم موقع تھا لیکن اس کے ساتھ کئی مشکلات بھی درپیش تھیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق منتخب کھلاڑیوں میں تقریباً 70 فیصد کے پاس پاسپورٹ، شناختی دستاویزات یا بیرون ملک سفر کے لیے ضروری کاغذات موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی ایچ پرو لیگ سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کا احسن اقدام، کھلاڑیوں میں بڑی رقم تقسیم

کم وقت میں فیڈریشن نے نادرا، ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اور دیگر سرکاری اداروں کے تعاون سے ہنگامی بنیادوں پر دستاویزات مکمل کرنے کا عمل شروع کیا۔

ایک کھلاڑی کے معاملے میں اس کی والدہ کی بائیومیٹرک تصدیق کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، جس کے بعد صرف 24 سے 36 گھنٹوں میں پاسپورٹ جاری ہوئے، ویزے حاصل کیے گئے، سفری ٹکٹوں کا انتظام کیا گیا اور کھلاڑیوں کے الاؤنسز کا بندوبست مکمل کیا گیا۔

اس کوشش کے نتیجے میں پاکستان کی دونوں ٹیمیں بروقت عمان پہنچ سکیں اور قومی ٹیم نے فوری طور پر اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔ افتتاحی میچ میں پاکستان کی کپتان شریقا کو ہانگ کانگ چائنا کے خلاف شاندار کارکردگی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے خواتین ہاکی کی ترقی کو فیڈریشن کی اہم ترجیحات میں شامل قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق عمان چیمپیئن شپ صرف آغاز ہے اور خواتین ہاکی کی بحالی کے لیے ایک وسیع پروگرام پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے نئی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دیدی

فیڈریشن کا منصوبہ ہے کہ آئندہ ایک سال میں خواتین کھلاڑیوں کا دائرہ 300 سے بڑھا کر تقریباً 500 تک لے جایا جائے۔ اس کے علاوہ انڈر 15 گرلز ہاکی چیمپیئن شپ، مزید علاقائی مقابلوں کے انعقاد اور غیر ملکی تکنیکی ماہرین، فٹنس کوچز، گول کیپنگ ماہرین اور کھیلوں کے نفسیاتی ماہرین کی معاونت سے اعلیٰ تربیتی کیمپ لگانے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

کئی برسوں سے پاکستان میں خواتین ہاکی کو محدود مقابلوں اور منظم تربیتی مواقع کی کمی کا سامنا رہا ہے، تاہم حالیہ اقدامات سے امید پیدا ہوئی ہے کہ ملک بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو میرٹ کی بنیاد پر قومی ٹیم تک پہنچنے کا موقع ملے گا۔

اگرچہ اس رفتار کو برقرار رکھنا ایک چیلنج ہوگا، لیکن وہ کھلاڑیاں جنہیں چند ہفتے پہلے بیرون ملک سفر کے لیے ضروری دستاویزات تک دستیاب نہیں تھیں، آج عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں، جو خواتین ہاکی کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے مدت پوری ہونے سے قبل 47 کھرب روپے سے زائد قرض واپس کردیا، مشیر خزانہ

شاہراہوں کی بحالی کے لیے کلیئرنس آپریشن، کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی

مولانا فضل الرحمان کا فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں سے متعلق بیان، تنازع کیوں کھڑا ہوا؟

عالمی سطح پر خواتین کرکٹ کی شاندار ترقی، ٹیلنٹ کے باوجود پاکستان کیوں پیچھے؟

اسپیس ایکس کے سابق انجینیئروں کی ٹیکنالوجی کمپنی نے 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرمایہ حاصل کرلیا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟