پاکستان میرین اکیڈمی کو ڈگری دینے والا ادارہ بنانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان میرین اکیڈمی کو ڈگری دینے والے ادارے کا درجہ دینے کے لیے اصولی منظوری کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جنید انوار چوہدری

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں سے مشاورت اور قانونی و انتظامی تقاضے مکمل کیے جا چکے ہیں۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد سمری وزارتِ قانون اور پھر حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق حکومت پاکستان میرین اکیڈمی کو عالمی معیار کے بحری تعلیمی ادارے میں تبدیل کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں دنیا کے ممتاز بحری تعلیمی اداروں کے ساتھ ڈوئل ڈگری پروگرام شروع کرنے کے لیے بھی بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے میری ٹائم تعلیم کا معیار بہتر ہوگا، طلبا کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈگریاں اور بہتر روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، جبکہ شپنگ، بندرگاہوں اور لاجسٹکس کے شعبوں کے لیے ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں بھی مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:گوادر بندرگاہ پر ایک اور کارگو جہاز کامیابی سے لنگر انداز، ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں میں اضافہ

محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ یہ اقدام بحری شعبے میں ایک اہم اصلاح ثابت ہوگا اور پاکستان کی بلیو اکانومی کے فروغ اور میری ٹائم شعبے کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ویڈیو

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور