ایران کا کویت، عمان اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر بڑے حملوں کا دعویٰ

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

۔

۔

ایران اور امریکا کے مابین جاری کشیدگی ایک بار پھر قابو سے باہر ہو گئی ہے جہاں ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے کویت، شام اور عمان میں قائم متعدد امریکی فوجی تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کی خبر کے مطابق ایران نے خطے میں امریکی اڈوں پر تباہ کن حملے کیے ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ملکی انفراسٹرکچر پر امریکی حملوں اور ایرانی فوجیوں کی ہلاکت کا جواب ہیں، جبکہ تزویراتی طور پر انتہائی اہم آبی گزرگاہ ’آبنائے ہرمز‘ کو ہر قسم کی تیل و گیس کی ترسیل کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب قطر، اردن اور کویت کے دفاعی نظاموں نے درجنوں ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے ملبے گرنے سے مختلف علاقوں میں آگ لگنے اور ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں طے پانے والا جنگ بندی معاہدہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے اور گزشتہ چند ہفتوں میں امریکی حملوں میں 38 ایرانی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

کویت میں امریکی فوجی اڈے پر پاسدارانِ انقلاب کا جوابی حملہ

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے کویت میں قائم ایک امریکی عسکری اڈے کو نشانہ بنایا ہے جس میں ایک میزائل دفاعی ریڈار، اسلحہ کے کئی اہم گودام اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے دو ہائی مارس (HIMARS) میزائل لانچرز کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے ٹرمپ کا ایران میں ’بڑی کامیابی‘ کا دعویٰ، امریکی فوج کے چھٹے روز بھی وسیع فضائی حملے

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایرانی سول انفراسٹرکچر بالخصوص ٹیلی کمیونیکیشن اور ریلوے نیٹ ورک پر حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے میں امریکی اقدامات کے باعث پیداوار میں شدید کمی واقع ہوئی ہے اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل و گیس کی برآمدات مکمل طور پر معطل ہو چکی ہیں، جب کہ ایران کی یہ جوابی کارروائیاں مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

اردن کا 3 ایرانی میزائل فضا ہی میں تباہ کرنے کا دعویٰ

اردنی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام (Air Defence) نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اردن کی فضائی حدود کو نشانہ بنانے والے 3 ایرانی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ عسکری حکام کے مطابق اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور رائل انجینئرنگ کور کی ٹیمیں زمین پر گرنے والے میزائلوں کے ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہیں۔

شام میں امریکی اسپیشل فورسز کا کمانڈ سینٹر نشانہ پر

پاسدارانِ انقلاب نے شام کے علاقے التنف (al-Tanf) میں واقع امریکی اسپیشل آپریشنز کے ایک اہم کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران شہر (Iranshahr) میں امریکی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی فوجیوں کے خون کا بدلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے آبنائے ہرمز کے متبادل کے طور پر کون سے منصوبے زیرِ غور ہیں؟

پاسدارانِ انقلاب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول برقرار ہے اور جب تک امریکا کی جانب سے حملے بند نہیں کیے جاتے، اس آبی گزرگاہ سے تیل یا گیس کا ایک قطرہ بھی باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔

کویت میں ایرانی ڈرونز کی تباہی اور ملبہ گرنے سے آتشزدگی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کویت اور عراق کے سرحدی علاقے پر گرنے والے میزائل کے ملبے سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے دھویں کے بادل فضا میں بلند ہو گئے۔

یہ مناظر اس وقت سامنے آئے جب کویت نے دعویٰ کیا کہ اس نے رات بھر میں اڑنے والے 32 ایرانی ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔ یہ ڈرونز کویت میں قائم امریکی دفاعی اثاثوں کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئے تھے۔

قطر کا فضائی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

قطر کی وزارتِ دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری ایک ہنگامی بیان میں تصدیق کی ہے کہ ملکی مسلح افواج نے قطر کو نشانہ بنانے والے ایک بڑے میزائل اور فضائی حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے۔ اس سے قبل رپورٹ کیا گیا تھا کہ ایرانی حملے کے بعد فضا میں تباہ ہونے والے میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک قطری بچہ زخمی ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے ایران کی امریکا کو سخت وارننگ، حملے بڑھے تو پورا مشرقِ وسطیٰ میدانِ جنگ بن جائے گا

عمان میں امریکی بحری ریڈارز تباہ کرنے کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جاری کارروائیوں کی 13 ویں لہر کے دوران انہوں نے عمان کے علاقے غنیم میں قائم امریکی فضائی کنٹرول ریڈار اور ایران و عمان کو تقسیم کرنے والی آبی حدود (آبنائے ہرمز) میں نصب ایک امریکی بحری کنٹرول ریڈار کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے نیوی کمانڈرز کا کہنا ہے کہ وہ پوری قوت کے ساتھ اس اہم ترین بحری گزرگاہ کی حفاظت کر رہے ہیں۔

مذاکرات کی ناکامی اور ہلاکتیں

فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق، 22 جون کو سوئٹزرلینڈ میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی اور 60 روزہ مذاکراتی عمل شروع ہونے کے بعد سے اب تک امریکی حملوں میں 38 ایرانی شہری ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

 گزشتہ ہفتے فریقین کے درمیان یہ عارضی جنگ بندی معاہدہ اس وقت مکمل طور پر ختم ہو گیا جب دونوں جانب سے ایک دوسرے پر براہِ راست حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا، جس کے بعد آبنائے ہرمز کو ہر قسم کی تجارتی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لنکا پریمیئر لیگ سے قبل بڑا ایکشن، میچ فکسنگ کے شبہے میں بھارتی مالک گرفتار

فیفا ورلڈ کے فاتحین کو پہلی بار امریکی طرز کی انگوٹھیاں دی جائیں گی

تعطیلات خوشی سے غم میں بدل گئیں، ویڈیو کال پر ملازم کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا

پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے نئے امکانات، صحت اور بائیوٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا: چینی سفیر

3 بڑے امریکی ٹی وی چینلز نے ٹرمپ کا خطاب براہِ راست نشر کرنے سے انکار کر دیا

ویڈیو

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم، سندھ طاس معاہدے پر تشویش بڑھ گئی

جب جماعتوں میں مشاورت کی روایت کمزور پڑنے لگے تو اختلافات بڑھ جاتے ہیں، رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون