جنوب مغربی چین میں 4.16 کلوگرام وزنی آم نے ’بادشاہ آم‘ کا اعزاز جیت لیا

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوب مغربی چین کے صوبہ یوننان میں منعقدہ آموں کے سالانہ مقابلۂ وزن میں 4.16 کلوگرام وزنی آم نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ’بادشاہ آم‘ (King of Mango) کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان سے چین کو گدھے کے گوشت کی برآمد کا باقاعدہ آغاز، پہلی کھیپ تیانجن بندرگاہ پہنچ گئی

مقابلے میں مختلف علاقوں کے کسانوں نے اپنے بہترین اور غیر معمولی جسامت کے آم پیش کیے، جہاں ماہرین نے پھلوں کا وزن، معیار اور ظاہری شکل کا جائزہ لیا۔ سخت مقابلے کے بعد 4.16 کلوگرام وزنی آم کو سب سے بھاری قرار دیا گیا اور اسے تقریب کا فاتح قرار دے دیا گیا۔

منتظمین کے مطابق اس مقابلے کا مقصد اعلیٰ معیار کے آموں کی کاشت کو فروغ دینا، جدید زرعی طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور مقامی آم کی صنعت کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

تقریب میں بڑی تعداد میں کسانوں، زرعی ماہرین اور سیاحوں نے شرکت کی۔ شرکا نے مختلف اقسام کے آموں کی نمائش دیکھی اور مقامی زرعی مصنوعات میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:اسپیس ایکس کے اے آئی فون کی آمد، ایلون مسک کیا کہتے ہیں؟

حکام کا کہنا ہے کہ یوننان کا گرم اور معتدل موسم اعلیٰ معیار کے آم پیدا کرنے کے لیے نہایت موزوں سمجھا جاتا ہے، جبکہ اس نوعیت کے مقابلے مقامی کسانوں کی حوصلہ افزائی اور زرعی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی روپیہ بہتری کا سفر جاری رکھے ہوئے، مزید مضبوط ہوگیا، جانیے ڈالر کی قیمت

’فی الحال کچھ لکھنے سے قاصر ہوں‘ امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے وقفے کا اعلان کردیا

خیبرپختونخوا میں جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار سہیل آفریدی اور وہاں کے ارکان اسمبلی ہیں، پی ٹی آئی رہنما نثار جٹ

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان انسدادِ دہشتگردی مذاکرات کا 10واں دور، علاقائی اور عالمی پیشرفت کا جائزہ لیا

معرکہِ مظفر آباد: کشمیری جذبہِ حریت، قبائلی رفاقت اور پاکستان سے لازوال وابستگی کی تاریخ ساز علامت

ویڈیو

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟