فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر، پاکستان سمیت مختلف ممالک کے صارفین کو مشکلات کا سامنا

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں متاثر ہو گئی ہیں، جس کے باعث ہزاروں صارفین کو دونوں پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریئل ٹائم آؤٹیج مانیٹرنگ ویب سائٹ Downdetector کے مطابق پاکستان میں فیس بک سے متعلق مسائل کی رپورٹس دوپہر 12 بج کر 26 منٹ سے موصول ہونا شروع ہوئیں۔ شکایات کی تعداد 1 بج کر 29 منٹ پر بڑھ کر 191 تک پہنچ گئی، جس کے بعد ان میں معمولی کمی دیکھی گئی اور 1 بج کر 44 منٹ تک یہ تعداد 174 رہ گئی۔

مزید پڑھیں:یورپی یونین کا فیس بک اور انسٹاگرام کی لت کے خلاف بڑا ایکشن، بھاری جرمانے کی دھمکی

امریکا میں بھی فیس بک کی سروس متاثر ہوئی، جہاں صارفین کی شکایات 12 بج کر 58 منٹ پر 4 ہزار 587 تک پہنچ گئیں، بعد ازاں ان میں کمی آئی اور تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رپورٹس کی تعداد 3 ہزار 161 ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح انسٹاگرام کی سروس بھی متاثر ہوئی۔ پاکستان میں اس پلیٹ فارم کے حوالے سے شکایات 12 بج کر 30 منٹ سے موصول ہونا شروع ہوئیں، جو 1 بج کر 29 منٹ پر 173 تک پہنچیں، جبکہ بعد ازاں یہ تعداد کم ہو کر 161 رہ گئی۔

دوسری جانب امریکا میں انسٹاگرام کے حوالے سے 4 ہزار 308 سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جہاں رپورٹس میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔

فیس بک اور انسٹاگرام دونوں ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (Meta) کی ملکیت ہیں، تاہم خبر لکھے جانے تک کمپنی کی جانب سے سروس میں تعطل کی وجہ یا بحالی کے وقت سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:یورپی یونین کا فیس بک اور انسٹاگرام کی لت کے خلاف بڑا ایکشن، بھاری جرمانے کی دھمکی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کئی ہزار صارفین کے لیے متاثر ہوئے تھے، جبکہ مارچ 2024 میں فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز کی سروسز کئی گھنٹوں تک بند رہیں، جس کے باعث دنیا بھر کے صارفین اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں کر سکے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp