وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ قومی اہمیت کے تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد ان کے ثمرات پہنچ سکیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر، اکتوبر میں ترسیلاتِ زر 3.4 ارب ڈالر سے زائد
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو جاری ترقیاتی منصوبوں، ان پر ہونے والی پیشرفت اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ جاری ترقیاتی منصوبوں، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی تبادلۂ خیال۔@MashkoorAli76 @KulAalam pic.twitter.com/yx6AoPGmuQ
— Media Talk (@mediatalk922) July 20, 2026
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار معاشی ترقی کے حصول کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت
انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ باہمی تعاون اور مؤثر رابطے کے ذریعے منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات جلد عوام تک پہنچائے جا سکیں۔
ملاقات میں قومی ترقی کے مختلف پہلوؤں اور آئندہ کے ترقیاتی اہداف پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔














