پاکستانی فری لانسرز نے 3 سال میں 3.2 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ کما لیا

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فری لانسرز نے گزشتہ 3 مالی سالوں کے دوران 3 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد زرمبادلہ کمایا، جو ملکی معیشت میں ڈیجیٹل شعبے کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فری لانس برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی مالی سال 2024 میں 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، مالی سال 2025 میں بڑھ کر 98 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور مالی سال 2026 میں ریکارڈ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فری لانسرز ملکی معیشت کا مضبوط سہارا بن گئے، ریکارڈ زرمبادلہ کما لیا

اعداد و شمار کے مطابق زیادہ افراد کے آن لائن کام اور غیر ملکی کرنسی میں آمدنی حاصل کرنے کی وجہ سے پاکستان کی ڈیجیٹل افرادی قوت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

فری لانس شعبے کو حکومت کی جانب سے بھی مختلف سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، جن میں غیر ملکی کرنسی کے بینک اکاؤنٹس رکھنے کی اجازت، ترجیحی ٹیکس پالیسی اور ڈیجیٹل مہارتیں بڑھانے کے لیے مفت آن لائن تربیتی پروگرام شامل ہیں۔

پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ابراہیم امین نے کہا کہ فری لانسرز زرمبادلہ اور ٹیکس کی مد میں قومی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند ہی برسوں میں پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدنی کئی روایتی شعبوں سے بھی آگے نکل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فری لانسرز اپنی صلاحیت اور محنت سے نہ صرف اپنی زندگی بہتر بنا رہے ہیں بلکہ ایک زیادہ ہنرمند، پیداواری اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار افرادی قوت کی تشکیل میں بھی حصہ ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فری لانسرز کا نیا ریکارڈ، پہلی بار ایک ارب ڈالر سے زیادہ زرمبادلہ کما لیا

صنعتی اندازوں کے مطابق پاکستان میں تقریباً 30 لاکھ کل وقتی اور جز وقتی فری لانسرز موجود ہیں، جس کے باعث پاکستان دنیا کی چوتھی بڑی فری لانس افرادی قوت کا حامل ملک بن چکا ہے۔

پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عمران بٹاڈا نے نوجوانوں کو عالمی فری لانس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے تیار کرنے کی خاطر ڈیجیٹل مہارتوں کے تربیتی پروگراموں میں مزید توسیع پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بے روزگاری اور غربت میں کمی آئے گی جبکہ برآمدی آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر عمران بٹاڈا نے فری لانسرز پر زور دیا کہ وہ اپنی سرگرمیوں کو وسعت دیتے ہوئے اسٹارٹ اپس یا رجسٹرڈ کمپنیوں میں تبدیل کریں اور جدید ٹیکنالوجی میں اپنی مہارت مسلسل بہتر بنائیں۔

انہوں نے فری لانس شعبے کے لیے حکومت کی ٹیکس پالیسیوں اور مہارتوں کی ترقی کے اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ ان سے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی مزید تیز ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستانی فری لانسرز نے ریکارڈ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا، جو مالی سال 2025 کے 98 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 78 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحفظ کے بغیر آزادی: بلوچستان میں فری لانسر خواتین صحافیوں کی جدوجہد

اعداد و شمار کے مطابق آئی ٹی فری لانسرز کی برآمدی آمدنی مالی سال 2026 میں 1 ارب 16 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی، جبکہ گزشتہ مالی سال یہ 77 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھی، یوں اس میں 49 فیصد یا 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب غیر آئی ٹی فری لانسرز کی برآمدی آمدنی مالی سال 2025 کے 20 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر مالی سال 2026 میں 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئی، جو 188 فیصد یا 38 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‎پمز اسپتال سانحہ، 3 روز قبل پیدا ہونیوالی جڑواں بچیاں بھی لقمہ اجل بن گئیں

پمز اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 14 نومولود دم گھٹنے سے جاں بحق، والدین کا غفلت کا الزام

پمز اسپتال سانحہ، نواز شریف کا ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

پمز اسپتال میں آگ انتہائی تیزی سے پھیلی اور اس پر قابو پانا مشکل ہوگیا، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

پمز اسپتال میں جان لیوا آگ کیسے لگی؟ سی ڈی اے رپورٹ سامنے آگئی

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار