خاتون نے رضامندی کے بغیر مجھے بوسہ دیا’، پولیس اہلکار نے ہراسانی کا مقدمہ درج کروا دیا

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی نیشنل پولیس اکیڈمی کے ایک آئی پی ایس افسر ادے کرشنا ریڈی کو مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کے خلاف ایک خاتون آئی پی ایس کی جانب سے ہراسانی تعاقب، جسمانی تشدد اور خفیہ طور پر نجی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ تاہم کرشنا ریڈی کا کہنا ہے کہ خاتون نے ان کی رضامندی کے بغیر انہیں بوسہ دیا اور گلے لگایا اور انہوں نے بطور ثبوت ویڈیو محفوظ کی۔

پولیس کے مطابق کرشنا ریڈی ایک دوست کے گھر گئے جہاں مبینہ طور پر انہوں نے زہریلی دوا پی لی تاہم حکام نے تاحال باضابطہ طور پر خودکشی کی کوشش کی تصدیق نہیں کی۔ ریڈی اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’وہ کسی اور کا ہوگا تو قیامت ہوگی‘، گرل فرینڈ کی شادی کسی اور سے طے پانے پر باڈی بلڈر عاشق نے خود کشی کرلی

چند روز قبل 30 سالہ خاتون آئی پی ایس پروبیشنر نے حیدرآباد پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا تھا کہ جون کے دوران مختلف مواقع پر ریڈی نے ان کا تعاقب کیا، انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا، دھمکیاں دیں اور ان کی اجازت کے بغیر نجی ویڈیو ریکارڈ کی۔

شکایت کے مطابق ملزم نے واٹس ایپ پر نازیبا اور جنسی نوعیت کے پیغامات بھیجے، دیگر پروبیشنرز کے سامنے خاتون کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کیے اور انہیں ایک دوسرے ٹرینی کے ساتھ تعلقات کا اعتراف کرنے کے لیے دباؤ میں رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کا رنگ دینے والا باپ گرفتار

خاتون نے مزید الزام لگایا کہ ریڈی نے زبردستی ان کا موبائل فون حاصل کیا، نجی چیٹس دیکھیں، فون اپنے کمرے میں لے گئے اور پاس ورڈ بھی معلوم کیا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایک موقع پر ملزم نے انہیں اپنے کمرے میں زبردستی روک کر تشدد کیا، بال کھینچے، گلا دبانے کی کوشش کی، گردن پر چاقو رکھا اور باہر جانے سے روکے رکھا۔ شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 10 جولائی کو ملزم نے انہیں نامناسب انداز میں چھونے کی کوشش کی۔

خاتون کے مطابق سب سے سنگین واقعہ ان کی اجازت کے بغیر نجی ویڈیو ریکارڈ کرنا تھا جسے بعد ازاں مبینہ طور پر انہیں بلیک میل کرنے کی غرض سے ان کے شوہر کو بھیج دیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ملزم نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے جھوٹی اور توہین آمیز معلومات پھیلائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اطالوی بچی کی خودکشی کے بعد میٹا اور ٹک ٹاک کیخلاف مقدمہ

خاتون کی شکایت پر حیدرآباد پولیس نے بھارتیہ نیایا سنہیتا (BNS) کی مختلف دفعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دوسری جانب مبینہ خودکشی کی کوشش سے قبل لکھے گئے دو صفحات پر مشتمل نوٹ میں ادے کرشنا ریڈی نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے اور خاتون کے درمیان جون 2025 سے باہمی رضامندی پر مبنی رومانوی تعلق تھا جو خاتون کی شادی کے بعد بھی جاری رہا۔

ریڈی نے الزام لگایا کہ خاتون اپنی مرضی سے ان کے کمرے میں آتی تھیں اور متعدد مواقع پر خود رابطہ کرتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف اپنے دفاع کے لیے ویڈیو ریکارڈ کی کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ان پر جھوٹے الزامات لگائے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں اندوہناک واقعہ، مالی مشکلات کے شکار شخص نے اہلیہ اور 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایک موقع پر خاتون نے ان کی رضامندی کے بغیر انہیں بوسہ دیا اور گلے لگایا جس کے بعد انہوں نے بطور ثبوت ویڈیو محفوظ کی اور بعد میں خاتون کے شوہر کو بھیج دی۔ ریڈی کے مطابق خاتون نے بعد میں تمام حقائق کو مسخ کرتے ہوئے ان پر جھوٹے الزامات عائد کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے دعوؤں اور الزامات کی تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نیشنل پولیس اکیڈمی کے حکام نے بھی اسپتال پہنچ کر ریڈی کی طبی حالت کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

خیبر پختونخوا میں 27 جولائی تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب