کیا فیفا نے ارجنٹینا کو ورلڈ کپ فائنل تک پہنچانے میں مدد دی؟ رونالڈو کے ایک لائیک نے نیا تنازع چھیڑ دیا

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک نئے تنازع کا حصہ بن گئے ہیں جب ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ایسی ویڈیو کو لائیک کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیفا نے لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا کو ورلڈ کپ 2026 کے فائنل تک پہنچانے میں مدد دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اسکرین شاٹس کے مطابق رونالڈو کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ نے ہسپانوی ٹی وی پروگرام کی ایک انسٹاگرام ریِل کو لائیک کیا۔ ویڈیو میں صحافی پیلار روڈریگیز لوسانتوس نے ارجنٹینا کے فائنل تک پہنچنے کے سفر پر سوالات اٹھاتے ہوئے فیفا پر جانبداری اور بدعنوانی کے الزامات عائد کیے۔

صحافی نے دعویٰ کیا کہ ارجنٹینا کو کئی مواقع پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونا چاہیے تھا تاہم فیفا کی مبینہ معاونت کے باعث ٹیم فائنل تک پہنچی۔

رونالڈو نے تاحال اس معاملے پر کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی یہ وضاحت کی ہے کہ مذکورہ پوسٹ کو لائیک کرنے کی وجہ کیا تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹرمپ ہر جگہ توجہ چاہتے ہیں‘، فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب میں اسٹیج نہ چھوڑنے پر امریکی صدر پر تنقید

یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ورلڈ کپ 2026 پہلے ہی مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہا ہے جن میں احتجاج، ٹکٹوں کی قیمتوں پر تنقید، ویزا مسائل اور دیگر انتظامی معاملات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فیفا کی جانب سے ارجنٹینا کے حق میں جانبداری یا کسی بھی قسم کی معاونت کے الزامات کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی جبکہ رونالڈو نے بھی اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

خیبر پختونخوا میں 27 جولائی تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

سوشل میڈیا نے تخلیقی صلاحیتوں کو محدود کر دیا، لوگ صرف ٹرینڈز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، جاوید اختر

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب