کیا اریجیت سنگھ دوبارہ فلموں کے لیے گائیں گے؟ منیجر نے خاموشی توڑ دی

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کی پلے بیک سنگنگ میں واپسی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اریجیت فلم ’آوارہ پن 2‘ کے گانے سے دوبارہ فلمی گائیکی کا آغاز کرنے والے تھے تاہم ان کے منیجر نے ان خبروں کی تردید کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اریجیت سنگھ فلم ’آوارہ پن 2‘ کے پہلے گانے ’یہ آوارہ پن‘ کے ذریعے فلمی گائیکی میں واپسی کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس گانے کی موسیقی امال ملک نے ترتیب دی ہے جبکہ بول راشمی وراگ نے لکھے ہیں، اور یہ 21 جولائی کو مختلف اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کی عاطف اسلم اور شفقت امانت کی کھل کر تعریف

رپورٹس کے مطابق فلم کے پروڈیوسر وشیش بھٹ چاہتے تھے کہ یہ گانا عمران ہاشمی کے کردار شیوم پانڈت کے جذباتی سفر کی بھرپور عکاسی کرے جس کے لیے انہوں نے اریجیت سنگھ کی آواز کو موزوں قرار دیا۔

تاہم یہ خبر وائرل ہونے کے بعد اریجیت سنگھ کے منیجر نے واضح کیا کہ گلوکار پلے بیک سنگنگ میں واپسی نہیں کر رہے، یوں کم بیک سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ریٹائرمنٹ کے صرف چند دن بعد اریجیت سنگھ کی واپسی، مداح حیران

واضح رہے کہ اریجیت سنگھ اور وشیش فلمز ماضی میں کئی کامیاب گانوں پر ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جن میں ’پھر محبت‘، ’تم ہی ہو‘، ’مسکرانے‘، ’خاموشیاں‘، ’ہماری ادھوری کہانی‘ اور ’پل‘ شامل ہیں۔

دوسری جانب فلم ’آوارہ پن 2‘ میں عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ دیشا پٹانی، شبانہ اعظمی، سریندر وکی، وجینت کوہلی اور اتل کمار بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری نتن ککڑ نے کی ہے جبکہ اسے وشیش بھٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم 14 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کا پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

یاد رہے کہ اریجیت سنگھ نے رواں سال جنوری میں انسٹاگرام پر ایک پیغام کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ پلے بیک سنگر کے طور پر نئے منصوبے قبول نہیں کریں گے۔ جس کے بعد ان کی ممکنہ واپسی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

خیبر پختونخوا میں 27 جولائی تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

سوشل میڈیا نے تخلیقی صلاحیتوں کو محدود کر دیا، لوگ صرف ٹرینڈز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، جاوید اختر

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب