غیر ملکی وفود کی آمدورفت کے پیش نظر آج (22 جولائی) وفاقی دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں پر مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ کی جائیں گی۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق کلب روڈ سے کشمیر چوک اور سرینا چوک سے زیرو پوائنٹ تک مختلف اوقات میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستے اختیار کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:ایرانی وزیر داخلہ کے اعزاز میں اسلام آباد پولیس کی پروقار تقریب، گارڈ آف آنر پیش
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بھارہ کہو اور ترامڑی پارک روڈ سے اسلام آباد آنے والے افراد مری روڈ، فیض آباد اور ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں، جبکہ سری نگر ہائی وے سے سرینا ہوٹل اور ریڈ زون جانے والے شہری فیصل ایونیو کو متبادل راستے کے طور پر اختیار کریں۔
ایکسپریس ہائی وے پر کرال چوک کے پاس بدترین ٹریفک جام کا منظر !!!
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی وفود کی آمد یعنی وی آئی پی موومنٹ کے باعث بیس پچیس منٹ فالتو رکھ کر نکلیں، لیکن یہاں بات ڈیڑھ دو گھنٹے کا مارجن رکھ کر نکلنے کی ہے @ICT_Police pic.twitter.com/aZSAslWZjJ
— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) July 21, 2026
ترجمان کے مطابق شہری سفر کے لیے معمول سے 20 سے 25 منٹ پہلے روانہ ہوں تاکہ ممکنہ تاخیر سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، چالان یافتہ منشیات فروش گرفتار
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے مختلف مقامات پر تعینات رہیں گے، جبکہ مزید معلومات کے لیے شہری اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رجوع کر سکتے ہیں۔













