سعودی عرب کی سلامتی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف، حوثی ملیشیا کی دھمکیاں ناقابل قبول قرار

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات نہ صرف خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں بلکہ بحری آمدورفت کی آزادی، بین الاقوامی بحری نظام اور عالمی تجارت کے بلا تعطل بہاؤ کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان علما کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت

’سعودی عرب کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں اور بحیرہ احمر میں کمرشل شپنگ کو دھمکیاں دینا ناقابل قبول ہے اور یہ بین الاقوامی قانون کے مسلمہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔‘

پاکستان نے خاص طور پر ان اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا جن کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ قانونی تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

بیان کے مطابق پاکستان واضح کرتا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں یا پاکستان کے بحری مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو قومی سلامتی اور خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔

پاکستان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اسے اپنے دفاع کے حق کے تحت اپنی بحری تنصیبات اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے طاقت کے قانونی استعمال سمیت تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا امن معاہدہ یمن میں بھی امن کی راہ ہموار کر سکتا ہے، پاکستان

دفتر خارجہ نے مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برادر ملک کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

پاکستان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ مذاکرات، سفارت کاری اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا حامی رہے گا، جبکہ تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام کریں اور عالمی بحری تجارت اور بین الاقوامی جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی کا خوف ختم، حکومت مخالف طلبہ تحریک کو بالی ووڈ کی بھرپور حمایت، سلمان خان، عالیہ بھٹ سمیت کئی فنکار میدان میں آگئے

پاکستان کی حوثیوں کے سعودی آئل ٹینکر پر حملے کی شدید مذمت، ریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے 22 افراد جاں بحق، 23 زخمی، 37 مکانات متاثر

حکومت کی سام سنگ کو پاکستان سے عالمی منڈیوں تک برآمدات بڑھانے کی پیشکش

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا تجارت، سرمایہ کاری اور کھیلوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

شفاف انتخابات کا فریب

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ