پاکستان اور کینیڈا نے اہم معدنیات، قابل تجدید توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے دورہ پاکستان کے دوران اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں دوطرفہ معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے متعدد اہم معاہدوں اور منصوبوں پر پیشرفت ہوئی ہے۔
سفارتی و معاشی مذاکرات اور اہم پیشرفت
عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرنے والی کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ون آن ون ملاقات کی جس کے بعد وفودی سطح کے مذاکرات ہوئے۔
Excited to see Canadian company JCM Power set to develop a 240 MW wind-solar energy project in Dhabeji, Sindh with Karachi Electric. On partage un avenir en énergie propre! @JCM_Power @HCCanPakistan @CanHCPakistan https://t.co/4xRRdB3G9s pic.twitter.com/HwuaIPUHdl
— Tarik Ali Khan طارق علي خان (@tarikdev) July 21, 2026
بعد ازاں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔ ان مذاکرات کی بنیادی توجہ پاکستان میں کینیڈائی سرمایہ کاری بڑھانے پر مرکوز رہی۔
جوائنٹ ورکنگ گروپ
معاشی ماہر سلمان نقوی کا کہنا ہے کہ تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق پاکستان کینیڈا جوائنٹ ورکنگ گروپ کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کاروباری شراکت داری میں سہولت فراہم کرے گا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 and Canada's Minister of Foreign Affairs, H.E. Anita Anand @AnitaAnandMP, signed the Protocol on the Phytosanitary Import Requirements for Genetically Modified Canola Intended for Food, Feed and… pic.twitter.com/TLnp8J6WJU
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 20, 2026
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے حوالے سے سب سے بڑی پیشرفت یہ ہے کہ اس دورے کے دوران 240 میگاواٹ کے دھابیجی ہائبرڈ ونڈ سولر پروجیکٹ کی منظوری کا اعلان ہے جو کینیڈین کمپنی جے سی ایم پاور اور کے الیکٹرک کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔
معاشی ماہر حمزہ گیلانی کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم پیشرفت ہے دونوں وزرا نے کینیڈین کینولا کے لیے مستحکم پلانٹ ہیلتھ درآمدی شرائط کے نئے پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں اور دوسری جانب کینیڈا نے پاکستان کی معدنی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے ذمہ دارانہ کان کنی کے طریقوں میں اپنی مہارت پیش کی ہے۔
Canada's Foreign Minister Anita Anand called on Field Marshal Syed Asim Munir at GHQ, where both sides discussed regional security, bilateral relations, and defence cooperation. Both sides reaffirmed their commitment to strengthening Pakistan–Canada ties, while the Canadian… pic.twitter.com/aeaB8QlHIb
— Pakistan TV (@PakTVGlobal) July 20, 2026
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اہم معدنیات کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر دونوں ممالک نے معدنیات کی دریافت سے لے کر پائیدار طریقوں تک تعاون پر اتفاق کیا ہے پاکستان معدنیات میں بہت زرخیز ملک ہے اور اسے معاشی انقلاب کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔
دوسری جانب زرعی شعبے کی بات کی جائے تو اس میں کینولا، روغن دار بیج، دالیں، سویا بین، چاول، مصالحہ جات اور پھلوں کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بھی بات ہوئی ہے یہ وہ مصنوعات ہیں جن میں پاکستان پہلے سے عالمی مارکیٹوں میں موجود ہے لیکن ویلیو ایڈیشن کے بعد ہم نا صرف زرمبادلہ میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ عالمی مارکیٹوں میں بلندیوں کو بھی چھو سکتے ہیں۔













