ایرانی ہیکرز امریکی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں، ایف بی آئی

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے اہم سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایران سے منسلک سائبر حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ملک بھر کے سرکاری اور نجی اداروں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایرانی ہیکرز انٹرنیٹ سے منسلک آلات اور اہم تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ حکام نے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سائبر دفاع کو فوری طور پر مزید مضبوط بنائیں۔

یہ بھی پڑھیے امریکا میں سائبر حملے کا خدشہ، ہیکرز نے فیول اسٹوریج ٹینکوں کی ریڈنگ تبدیل کر دیں

امریکی سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی (CISA)، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (FBI) اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری مشترکہ مشاورتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایران سے وابستہ سائبر عناصر انٹرنیٹ سے منسلک مختلف آلات اور نظاموں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایف بی آئی کے سائبر ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بریٹ لیتھرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی سائبر عناصر امریکی اہم انفراسٹرکچر کو مسلسل ہدف بنا رہے ہیں، اور ایف بی آئی ان حملوں کے ذمہ دار عناصر کی نشاندہی، ان کی سرگرمیوں کو ناکام بنانے اور انہیں اس کی قیمت چکانے پر مجبور کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیے اسرائیلی ریلوے نیٹ ورک پر سائبر حملے، اہم روٹس پر ٹرین سروسز معطل

انہوں نے مزید کہا کہ جاری کردہ مشاورتی اعلامیہ نیٹ ورک سیکیورٹی کے ذمہ دار اداروں کو ضروری معلومات فراہم کرتا ہے تاکہ وہ مشتبہ اور نقصان دہ سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی کر سکیں، اپنے دفاعی نظام کو مزید مؤثر بنا سکیں اور ایرانی سائبر عناصر کو امریکی عوام کے لیے ضروری خدمات میں خلل ڈالنے کے مواقع سے محروم کر سکیں۔

امریکی حکام نے سرکاری اور نجی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سائبر سیکیورٹی نظام کا ازسرِنو جائزہ لیں، انٹرنیٹ سے منسلک آلات کی حفاظت یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں، تاکہ ممکنہ سائبر حملوں کے اثرات کو بروقت روکا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار اور پینی وونگ کی ملاقات، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری پر زور

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے، شہباز شریف کا محمد بن سلمان کو یقین دہانی

ڈاکٹر آکاش قتل کیس: گرفتار ملزمان کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت نے تحقیقات پر سوالیہ نشان لگادیا

مودی کا خوف ختم، حکومت مخالف طلبہ تحریک کو بالی ووڈ کی بھرپور حمایت، سلمان خان، عالیہ بھٹ سمیت کئی فنکار میدان میں آگئے

پاکستان کی طرف سے حوثیوں کے سعودی آئل ٹینکر پر حملے کی شدید مذمت، ریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ

ویڈیو

مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

شفاف انتخابات کا فریب

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ