مریم نواز کا ایک اور وعدہ پورا، مظفرآباد کے بعد میرپور میں بھی الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں

اتوار 26 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہوگیا ہے، اور مظفرآباد کے بعد میرپور میں بھی الیکٹرک بسیں پہنچ گئی ہیں۔

الیکٹرک بسوں کی آمد پر شہر میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا، جہاں ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا اور مختلف علاقوں سے شہری بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔

بسوں کے میرپور پہنچنے پر بزرگ، نوجوان اور بچے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں موجود تھے۔

الیکٹرک بسوں کو ڈھول کی تھاپ کے ساتھ جلوس کی شکل میں شہر میں لایا گیا، جس سے شہر میں جشن کا ماحول پیدا ہوگیا۔

یہ اقدام عوام کو جدید، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی 10 الیکٹرک بسیں پہنچ چکی ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بسوں سے لوگوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی، اور یہ عوام دوست اقدام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ دھرنے میں ٹی ٹی پی اور ایکشن کمیٹی کا مبینہ گٹھ جوڑ، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش

سائرہ عطا لسبیلہ ڈویژن کی پہلی کمشنر مقرر، بلوچستان میں خواتین کی قیادت کا نیا سنگِ میل

آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن میں کانٹے کا مقابلہ، ن لیگ 8 سیٹوں پر آگے، پیپلز پارٹی کو 5 پر برتری حاصل

کویت کے وزیر خارجہ 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

جرمن نشریاتی ادارے کی پاکستان مخالف دستاویزی فلم پر خواجہ آصف سمیت اہم سیاسی و صحافتی شخصیات کی شدید تنقید

ویڈیو

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان