طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن پھر ایک ساتھ، نئی تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی

پیر 27 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ سپر اسٹار ایشوریہ رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی نیویارک میں لی گئی مشترکہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد دونوں کی ازدواجی زندگی سے متعلق جاری افواہوں پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نیویارک میں ایک مداح کے ساتھ سیلفی بنواتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ تصویر شام کی سیر کے دوران لی گئی جب دونوں ایک ساتھ وقت گزار رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: “ایشوریہ رائے سے شادی کر کے نیک بچے نہیں پیدا ہوں گے” سابق کرکٹر عبدالرزاق نے ایسا کیوں کہا؟

یہ تصویر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ کئی ماہ سے دونوں اداکاروں کی علیحدگی اور طلاق سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں تاہم ابھی تک نہ ایشوریا رائے اور نہ ہی ابھیشیک بچن نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن اس وقت شاہ رخ خان کی آنے والی ایکشن فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں نیویارک میں موجود ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں جبکہ ابھیشیک اس میں مرکزی منفی کردار ادا کریں گے۔  ایشوریہ رائے بھی شوٹنگ کے دوران ان کے ہمراہ نیویارک میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرا بوائے فرینڈ نہیں رہا، یہ کام کیسے کر سکتی ہوں‘، ایشوریہ رائے کا عامر خان کے ساتھ اشتہار سے انکار

دونوں اداکار اپریل 2007 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رکھنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ تاہم حالیہ مہینوں میں ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں نے خاصی توجہ حاصل کی جس کے باعث ان کی تصویر اور عوامی موجودگی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن جاتی ہے۔

نیویارک سے سامنے آنے والی حالیہ تصویر پر بھی مداح مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ اس تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں اب بھی ایک ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن کو آخری بار رواں سال کانز فلم فیسٹیول 2026 میں ریڈ کارپٹ پر دیکھا گیا تھا جبکہ اس کے بعد وہ محدود عوامی تقریبات اور ایئرپورٹ پر ہی نظر آئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان